وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مری ایکسپریس وے پر چائے کے ڈھابے پر رکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے گاڑی سے اتر کر ہوٹل کے کچن میں خود چائے بنائی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف براستہ ایکسپریس وے مری پہنچیں جہاں وہ باغ شہیداں کشمیر پوائنٹ پراپنی رہائش گاہ میں قیام کریں گی۔
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف بھی مری کشمیر پوائنٹ پر اپنی رہائش گاہ میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نوازشریف مری ڈیولپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیں گی اور انہیں مری مال روڈ آپریشن اورگلاس ٹرین پروجیکٹ پربھی بریفنگ دی جائےگی۔

























Leave a Reply