اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ وعدے کےمطابق جس قدر ہو سکا ان مشکل حالات میں عوام تک ریلیف پہنچائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی معیشت اس وقت دباؤ میں ہے، عالمی معیشت پردباؤ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پربھی گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بروقت پالیسی سازی اور مالی نظم و ضبط سے صورتحال سے نمٹنے کی کوشش جاری ہے، مشکل حالات میں غریب آدمی پر بوجھ کم کرنےکیلئے اشرافیہ اور حکومت سے شروعات کا عزم کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ خوش آیند ہے کہ وفاقی حکومت میں بچت اقدامات کے ساتھ صوبائی حکومتیں بھی ساتھ دے رہی ہیں، اللہ کےکرم اور سفارتی،معاشی ٹیم کی کوششوں سےخام تیل کی ملکی ضرویات کیلئے مناسب مقدار میسر ہے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں مقرر کردہ قیمت سے زائد وصولی کی روک تھام یقینی بنارہی ہیں، دعاگو ہیں کہ عالمی سطح پرحالات بہترہوں اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے۔


























Leave a Reply