وادی تیراہ میں شدید برف باری کے باعث پاک فوج کی ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، مسلسل برف باری کے باعث وادی تیراہ میں حالات زندگی شدید متاثر ہے۔
انتظامیہ کے مطابق مقامی آبادی کی مدد اور روزمرہ زندگی کی بحالی کے لیے پاک فوج کا ریلیف آپریشن بلاتعطل جاری ہے، برف میں پھنسنے والی متعدد گاڑیوں کو نکال کر محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا ہے۔
پاک فوج اور ایف سی کے افسران و جوان امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں، متاثرہ خاندانوں کو کھانا،کمبل اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جس پر مقامی شہریوں نے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔
متاثرہ خاندانوں کو اشیائے ضرورت بھی فراہم کی جا رہی ہیں، پاک فوج کی پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث علاقے میں زمینی رابطے بحال ہوئے۔


























Leave a Reply