Skip to content
  • Monday, 19 January 2026
  • 9:02 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا، قومی اسمبلی کی تمام 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 سیٹوں پر کامیاب

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
  • سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمان انتقال کرگئے
  • چین کی تاجکستان میں موجود اپنے شہریوں کو افغانستان کیساتھ سرحدی علاقے سے انخلاکی ہدایت
  • ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم شعبان بدھ کو ہوگی
  • بریلی میں گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر 12 افرادگرفتار
تازہ ترین

ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا، قومی اسمبلی کی تمام 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 سیٹوں پر کامیاب

DAILY MITHAN Nov 24, 2025 0


مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا، قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آگئے۔ تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی تقریباً تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔

ن لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7  میں سے 6 نشستیں  ن لیگ کے حصے میں آئی، پیپلز پارٹی  صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔

این اے 18 ہری پور میں بڑا اپ سیٹ

ضمنی انتخابات میں سب سے بڑا اپ سیٹ ہری پور حلقہ این اے 18 میں ہوا جہاں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز کو 43 ہزار 776 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ شہرناز  عمر ایوب ایک لاکھ بیس ہزار 220 ووٹ حاصل کر سکیں۔

شہرناز عمر ایوب سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی اہلیہ ہیں، یہ نشست عمر ایوب کے نااہل ہونے پر  خالی ہوئی تھی۔ عمر ایوب کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔

 این اے 129 لاہور

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور کے تمام 334 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان سب سے آگے رہے ، انہوں نے 63 ہزار 441 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 29 ہزار 99 ووٹ ووٹ لےکر دوسرے نمبر  پر  رہے۔

حلقہ این اے 128 کی یہ نشست پی ٹی آئی کے میاں اظہر کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔

 این اے 185 ڈیرہ غازی خان

حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 میں بھی ن لیگ نے میدان مار لیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے محمود قادر خان 82 ہزار 416  ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 49 ہزار 262 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ این اے 185 کی یہ نشست پی ٹی آئی کی زرتاج گُل کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔

 این اے 143 ساہیوال

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 ساہیوال 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد طفیل جٹ ایک لاکھ 36 ہزار 223 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری صرف 13 ہزار 220 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ این اے 143 کی یہ نشست پی ٹی آئی کے حسن نواز کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔

 این اے 104 فیصل آباد

حلقہ این اے 104 فیصل آباد 10 کی نشست بھی ن لیگ کے حصے میں آئی جہاں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت ن لیگ کے دانیال احمد 52 ہزار 791  ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے  جبکہ آزاد امیدوار  رانا عدنان جاوید 19 ہزار 262  ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 این اے 96 فیصل آباد

حلقہ این اے 96 فیصل آباد  کے تمام 345 پولنگ اسٹیشنز  کے نتائج آگئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے بلال بدر چوہدری سب سے زیادہ 93 ہزار9  ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ، بلال بدر چوہدری وزیرمملکت طلال چوہدری کےبھائی ہیں۔

پی پی87 میانوالی

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی کے تمام 193 پولنگ اسٹیشنز  کے نتائج جاری ہوگئے۔  پنجاب اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار  علی حیدر نور خان نیازی 67  ہزار 986  ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی 3ہزار 310  ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 98 فیصل آباد

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد 1  میں ن لیگ کے آزاد علی تبسم نے 44 ہزار 388 ووٹوں کے ساتھ کامیابی سمیٹ لی  جبکہ ان کے مخالف آزاد امیدوار  محمد اجمل 35 ہزار 245  ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 115 فیصل آباد

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 فیصل آباد 18 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  ن لیگ کے محمد طاہر پرویز کو 49 ہزار 49  ووٹ ملے جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر صرف 18 ہزار 98 ووٹ ہی حاصل کرسکے۔

پی پی 116 فیصل آباد

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 فیصل آباد 19 کے تمام 190 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بھی سامنے آگئے جس کے مطابق ن لیگ کے احمد شہریار 48 ہزار 824ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ  آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر 11 ہزار 429 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس حلقے سے جیتنے والے لیگی امیدوار  احمد شہریار  وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے داماد ہیں اور یہ نشست پی ٹی آئی کے اسماعیل سیلا کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔

پی پی 203 ساہیوال

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال 6 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد حنیف 46 ہزار 900 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار فلک شیر 10 ہزار 895  ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 73 سرگودھا

سرگودھا کے صوبائی حلقے پی پی 73 سے ن لیگ کےسلطان علی رانجھا 71 ہزار 770 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار مہر محسن رضا 12 ہزار 970 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 269 مظفر گڑھ

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ 2 میں ن لیگ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس حلقے کے تمام 156 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کےمیاں علمدار عباس قریشی 55 ہزار 611 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمان انتقال کرگئے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
چین کی تاجکستان میں موجود اپنے شہریوں کو افغانستان کیساتھ سرحدی علاقے سے انخلاکی ہدایت
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم شعبان بدھ کو ہوگی
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
بریلی میں گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر 12 افرادگرفتار
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
سال 2026 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
رات کو نیند نہ آنے سے پریشان؟ اس مسئلے سے نجات دلانے والا یہ حل ضرور پسند آئے گا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
تاجک فورسز کا افغانستان سے دراندازی کرنے والے 4 ’دہشتگردوں‘ کو ہلاک کرنیکا کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
مکران کے مشرقی ساحل پر ہمپ بیک ڈولفن کا جُھنڈ دیکھا گیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
ایک عام غلطی جو کم کھانے یا ورزش کرنے کے باوجود موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
پاک فضائیہ کا ایف-16 دستہ کثیر ملکی مشقوں میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں موجود غلطی 5 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ کے ویب ورژن میں رواں سال کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کا ناروے کو خط
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
جو جادو ٹونا یا اسکی تشہیر کریگا 6 ماہ سے 7 سال تک قید ہوگی، پینل کوڈ میں ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
راجن پور:کچےکے علاقے میں آپریشن، 18 مطلوب ڈاکوؤں نے سرنڈرکردیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی کپتان نے بھارتی کپتان کو اجرک پیش کی
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ کے مالک نے نقشے کے برخلاف 1200 دکانیں تعمیر کیں: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سائیکل چلانے کی تربیت دیکر 2 سال میں لاکھوں روپے کمانے والا نوجوان
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، متعدد افراد ہلاک
DAILY MITHAN Jan 19, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکی صدر کی غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت: ترجمان دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026