ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدر لینڈ کے خلاف صائم ایوب کیساتھ اننگز کا آغاز خواجہ نافع کرسکتے ہیں ۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے کھیلا جائیگا۔
سنہالیز اسپورٹس کلب کرکٹ گراونڈ پر گروپ اے میں پاکستان کا مقابلہ نیدر لینڈز کیساتھ ہے۔
اطلاعات کے مطابق پہلے میچ میں ٹیم مینجمنٹ نے صائم ایوب کیساتھ خواجہ نافع کو بطور اوپنر کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
23 سال کے دائیں ہاتھ کے بلے باز خواجہ نافع نے دو ٹی 20 کھیلے ہیں، خواجہ نافع کی حتمی ٹیم میں شامل ہونے کا مطلب ہے کہ تجربے کار فخر زمان ڈراپ ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق نیدر لینڈز کے خلاف پاکستان کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں صائم ایوب، خواجہ نافع، سلمان علی آغا( کپتان) بابر اعظم ، شاداب خان، عثمان خان ( وکٹ کیپر) محمد نواز ، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف ، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔


























Leave a Reply