Skip to content
  • Thursday, 5 March 2026
  • 6:31 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • نیب ترمیمی بل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان نے بگرام میں اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا، طالبان رجیم کا ایمونیشن سپورٹ کا انفرا اسٹرکچر تباہ کردیا: سیکیورٹی ذرائع
  • انگلینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں میں ایک ٹن وزنی وارہیڈ لیجانے والے خرمشہر 4 میزائل کا استعمال
  • انزائٹی جیسے عام عارضے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ
  • نیب ترمیمی بل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج
تازہ ترین

نیب ترمیمی بل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

DAILY MITHAN Mar 5, 2026 0


نیب ترمیمی بل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

فوٹو: فائل

سینیٹ اور قومی اسمبلی نے نیب ترمیمی بل منظور کر لیا، بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن کی جاب سے ایوان میں سخت احتجاج کیا گیا۔

نیب ترمیمی بل 2026 صدر مملکت کو  اب دستخطوں کے لیے بھیجا جائے گا۔

بل میں وفاقی حکومت کوچیئرمین نیب کی مدت میں مزید 3 سال توسیع کا اختیار دینے اور احتساب عدالتوں کے دائرہ اختیار میں اپیلوں کو شامل کرنے کی تجویز شامل ہے۔

بل کے متن کے مطابق نیب مقدمات میں مالی حد ہر سال منہگائی کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی تجویز ہے ، پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے انفلیشن انڈیکس کے مطابق مالی حد مقرر ہوگی۔

اس سے قبل سینیٹ اجلاس میں سینیٹر عبدالقادر اپنا نجی بل پیش کرنے کھڑے ہوئے تو انہوں نے کہا کہ میرا ایک اور بل ہے وہ میں ایوان میں ہیش کر رہا ہوں ، اسے فوری منظور کیا جائے ۔ 

انہوں نے نیب ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا تو اپوزیشن نے اجتجاج شروع کر دیا، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بل نہ ایجنڈے میں ہے اور نہ ہی اسے ضمنی ایجنڈے کے طور پر لایا گیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بل پیش کرنے کی تحریک کو ایوان میں پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔

بل میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین نیب کی مدت میں تین سال کی توسیع ہو سکے گی۔ نیب عدالت یا ہائی کورٹ کے پاس ضمانت دینے یا مجرم کو رہا کرنے کا اختیار ہو گا۔ نیب عدالت اور ہائی کورٹ ، کوڈ آف کرمنل پروسیجر کے سیکشن 439، 496، 497، اور 498 کے مجرم کی ضمانت کر سکتی ہے یا اسے بری کر سکتی ہے ۔

بل میں کہا گیا ہے کہ مجرم یا چئیرمین نیب کی ہدایت پر پراسیکوٹر جنرل اکاونٹبلیٹی کورٹ یا ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کر سکے گا۔

اس موقع پر سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ ترمیم حکومت اور ان کے اتحادیوں کے فائدہ میں نہیں، یہ قانون آگے جا کر اپ کو کاٹے گا، یہ قانون سازی صرف ایک شخص عمران خان کے لیے کی جارہی ہے۔

لیڈر آف ہاؤس اسحاق ڈار نے کہا کہ ماضی یاد کریں تو 50 سے زیادہ قانون سازی پی ٹی آئی نے جلد بازی میں کی تھیں۔ نیب والا پرائیویٹ ممبر بل ہے، اسے کسی نے پڑھا تک نہیں ہے۔ اگر نیب ترمیمی بل میں پی ٹی آئی کو مسئلہ ہے تو یہ بھی اس میں پرائیویٹ ڈے پر ترمیم لے آئیں۔

اجلا س میں سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ چیئرمین نیب کو توسیع دینے کی بات ی جارہی ہے، موجودہ چیئرمین چند روز میں فارغ ہونے والے ہیں۔ پہلے چئیرمین نیب کی تقرری میں اپویشن کی رضا مندی ہوتی تھی۔ آج اپوزیشن چئیرمین نیب کی تقرری سے مائنس ہو گئی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پاکستان نے بگرام میں اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا، طالبان رجیم کا ایمونیشن سپورٹ کا انفرا اسٹرکچر تباہ کردیا: سیکیورٹی ذرائع
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
انگلینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں میں ایک ٹن وزنی وارہیڈ لیجانے والے خرمشہر 4 میزائل کا استعمال
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
انزائٹی جیسے عام عارضے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر ہیں، عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں،غیرضروری خریداری سےگریز کریں: اوگرا
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
رمضان میں روزانہ دہی کھانے سے جسم پر مرتب ہونیوالے حیران کن اثرات
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 2 سابق کپتانوں کی شمولیت
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
ٹک ٹاک کا ڈائریکٹ میسجز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا اضافہ نہ کرنیکا اعلان
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
جعلی ادویات کی فروخت، ڈرگ کنٹرول بورڈ نے 5 ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر حملہ، نوبیاہتا جوڑے میں سے بیوی آسٹریلیا روانہ، شوہر دوحا میں رہ گیا
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان سے صرف ایک توقع ہےکہ وہ پاکستان کےجائز سکیورٹی خدشات حل کرے: وزارت خارجہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
آذربائیجان کے نخچیوان ائیرپورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، 2 افراد زخمی
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت میں رنگ پھینکنے پر خاتون نے اپنے 4 سالہ پوتے پر گرم پانی ڈال دیا
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
ایران میں کرد عسکریت پسند گروہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں: ترکیے
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
ایل این جی درآمد بند، سوئی سدرن کا رمضان میں گیس شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ کے ضلع سجاول میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناکامی کے باوجود کوچ اور کپتان کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
بابر اعظم کو ون ڈے اسکواڈ سے کیوں باہر نکالا؟ محمد یوسف برس پڑے
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
بنوں میں مسلح افراد کا کمسن لڑکی پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو بنا کر وائرل کردی
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں عید کی شاپنگ کیلئے ٹریفک پلان جاری، کئی سڑکوں پر رکشہ ٹیکسی کا داخلہ بند
DAILY MITHAN Mar 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026