نواز شریف نےگوجرانوالا ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کی منظوری دے دی


نواز شریف نےگوجرانوالا ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کی منظوری دے دی

فوٹو: اسکرین شاٹ

مسلم لیگ ن کے صدر  نواز شریف نے گوجرانوالا ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کی منظوری دے دی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز  اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر  نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔

 مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ  ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ گوجرانوالا کے لوگوں کا حق ہے جو انہیں بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا،گوجرانوالا کی ترقی اور  عوام کو  سہولت  ملنے  پر  بےحد خوشی ہے۔

 اجلاس میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ ایمن آباد سے گھکھڑ تک تیس کلومیٹر سے زائد طویل ہوگا۔

 روزانہ 51 ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوں گے، پروجیکٹ میں 40 بسیں چلائی جائیں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *