Skip to content
  • Friday, 13 March 2026
  • 5:45 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • نماز میں خيالات کا آنا کیسا ہے؟

حالیہ پوسٹس

  • ایران کیخلاف جنگ کےدوران امریکی طیارہ عراق میں گرکرتباہ
  • یوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع ، سندھ میں آج عام تعطیل
  • عالمی منڈی میں خام تیل 10 فیصد مہنگا، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق
  • فجیرا سے پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل کیساتھ کراچی پہنچ گئے
Headline تازہ ترین

نماز میں خيالات کا آنا کیسا ہے؟

DAILY MITHAN Mar 9, 2026 0


نماز میں خيالات کا آنا کیسا ہے؟

فوٹو: فائل

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری

سوال: نماز میں خيالات کا آنا کیسا ہے، اکثر خيالات آتے رہتے ہیں؟

جواب: نماز کے آداب میں سے ہے کہ اسے پوری یک سوئی ، توجہ اور خشوع وخضوع سے ادا کیا جائے، نماز کے دوران یہ تصوّر ہو کہ گویا اللہ ربّ العزت کو دیکھ رہا ہوں، یہ نہ ہوسکے تو یہ تصور ہوکہ اللہ تعالیٰ مجھے دیکھ رہا ہے اور میں ان سے مناجات کر رہا ہوں۔

اگر غیر اختیاری طور پر خیالات آجائیں تو یاد آتے ہی فوراً نماز کی طرف متوجہ ہوجائیں، خیالات کو حتیٰ الامکان دور کرنے کی کوشش کریں، ان کی طرف توجہ نہ دیں، اس کوشش کے بعد بھی غیر اختیاری کوئی خیال آئے اس پر مؤاخذہ نہیں ہے، اور نہ ہی اس سے نماز فاسد ہوتی ہے، البتہ نماز میں جان بوجھ کر دنیاوی خیالات لانا یا توجہ و تنبّہ کے بعد بھی قصداً دنیاوی خیالات میں منہمک رہنا منع ہے، اس سے نماز کے اجر و ثواب میں کمی ہوتی ہے۔ نماز میں خیالات سے بچنے کے لیے ان باتوں کا اہتمام کیجیے:

(1) طہارت کا اہتمام کیجیے، یعنی استنجا اور وضو، سنّت وآداب کی مکمل رعایت رکھتے ہوئے کیجیے، نیز کپڑوں کی پاکی کا بھی اہتمام ہو۔ 

(2) جماعت شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے مسجد پہنچ جائیں، نماز سے پہلے کی سنّتیں ادا کریں، اور جتنی دیر نماز کے انتظار میں بیٹھیں، دل میں اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال کاتصور کرکے یہ سوچیں کہ ابھی مالک الملک (بادشاہوں کے بادشاہ) کے دربار میں میری حاضری ہے۔ 

(3) اس دھیان سے ہر نماز ادا کریں کہ ممکن ہے یہ میری زندگی کی آخری نماز ہو ، دوبارہ موقع نہ ملے۔

 (4) نماز کے دوران جو کچھ پڑھا جائے، اس کے الفاظ اور معانی کی طرف دھیان رکھیں، یعنی تلاوت کے وقت اس کے معانی پر غور کریں، اور بقیہ ارکان میں جو تسبیحات پڑھی جاتی ہیں، انہیں پڑھتے ہوئے ان کے معانی پر غور کریں۔

بطورِ خاص سورۂ فاتحہ پڑھتے سنتے وقت یہ حدیث شریف ذہن میں رکھیں، رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: میں نے نماز (یعنی فاتحہ) اپنے اور اپنے بندے کے درمیان آدھی آدھی تقسیم کی ہے اور میرے بندے نے جو مانگا، اسے ملے گا، جب بندہ کہتا ہے: (الحمد لله ربّ العالمین)سب تعریف اللہ ہی کے لیے جو تمام جہانوں کا رب ہے، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری تعریف کی۔ جب بندہ کہتا ہے: ﴿ (الرحمن الرحیم) ﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری ثنا بیان کی۔ پھر جب بندہ کہتا ہے: (مالک یوم الدین)روزِ جزا کا مالک ہے۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی۔

پھر جب بندہ کہتا ہے: (إیاك نعبد و إیاك نستعین ) ہم تیری ہی بندگی کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں) تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: یہ (حصہ)میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے، اور میرے بندے کے لیے ہے جو اس نے مانگا۔ اور جب وہ کہتا ہے: (اهدنا الصراط المستقیم صراط الذین أنعمت عليهم غیر المغضوب عليهم و لا الضالین) ہمیں سیدھے راستے کی ہدایت دیجیے، ان لوگوں کا راستہ جن پر آپ نے انعام فرمایا، جن پر نہ آپ کا غضب ہوا اور نہ وہ گمراہ ہوئے) تو اللہ فرماتا ہے: یہ میرے بندے کے لیے ہے اور میرے بندے کا ہے جو اس نے مانگا۔“

(5) ہر رکن ادا کرتے وقت اس کی سنتوں اور آداب کا خیال رکھیں، مثلاً: رکوع میں نگاہ دونوں پاؤں کی انگلیوں پر ہو، کہنیاں پہلو سے جدا ہوں، دونوں ہاتھ گھٹنوں پر اس طرح ہوں کہ ان کی انگلیوں کا رُخ زمین کی طرف ہو، اور ہاتھوں کی انگلیوں سے گھٹنوں کو پکڑا ہوا ہو، ہاتھ گھٹنوں پر محض رکھے ہوئے نہ ہوں، نیز مرد کو چاہیے کہ رکوع میں اس طور پر اچھی طرح جھکے کہ اس کا سر، کمر اور سرین برابر ہوں، وغیرہ ۔ 

(6) جس عمل میں مشغول ہوں اس کے بعد آنے والے عمل کی طرف توجہ رہے کہ اب یہ عمل کرنا ہے۔ ان باتوں کا اہتمام کریں گے تو ان شاء اللہ اس طرح نماز میں دھیان حاصل رہے گا۔ ابتدا میں محنت کرنی ہوگی، آہستہ آہستہ مشق ہو جائے گی اور دھیان بھی نہیں بٹے گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایران کیخلاف جنگ کےدوران امریکی طیارہ عراق میں گرکرتباہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
یوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع ، سندھ میں آج عام تعطیل
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
جواب دو، اسکول پر حملہ کیوں کیا؟امریکی ڈیمو کریٹس کا وزیر دفاع کو ایران میں اسکول پر حملے سے متعلق خط
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
58 ممالک کے 37 فیصد شہریوں نے مودی کو ناپسندیدہ قرار دے دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی ہائی کمشنر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، پاکستان اور خطےکی صورتحال پر بات چیت
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سلمان مرزا نے جھوٹی خبر چلانے پر نجی ٹی وی اور اس کے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی ریاست کینٹکی میں فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ڈمی گورنر نہیں تھا،کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں: کامران ٹیسوری
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران امریکا جنگ کے اثرات یورپ تک پہنچ گئے، برطانیہ میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی عوام کی اکثریت نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو ایپسٹین اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کا ایک محرک قرار دے دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
صدر مملکت آصف زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
آئی پی ایل ٹیم کی مالکن نے ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں خرید لیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سرکاری افسران کے فیول میں 50 فیصد کمی، حکومت سندھ کا کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا افغانستان سے متعلق اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کیلئے 3 اہم شرائط رکھ دیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا اپنے پہلے پیغام میں شہداء کے خون کا بدلہ لینےکا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
امریکا نے پشاور میں اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت کا کل صوبے میں عام تعطیل کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026