نامعلوم افراد نے ہدایت کارہ سنگیتا کے ڈرامےکی ریکارڈنگ رکوا دی


لاہور: نامعلوم افراد نے ہدایت کارہ  سنگیتا کے ڈرامےکی ریکارڈنگ  رکوا دی

فوٹو: فائل

لالی وڈ فلم انڈسٹری کی نامور  ہدایت کارہ سنگیتا نے تھانے میں درخواست دی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہےکہ ان کے ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران نامعلوم افراد  نے  سیٹ  پر فنکاروں کو ہراساں کیا، قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ہدایتکارہ سنگیتا ساتھیوں کے ہمراہ لاہور کے تھانہ شیرا کوٹ پہنچیں  جہاں  انہوں نے درخواست  جمع کرائی۔

سنگیتا نے بتایا کہ  وہ اپنے ڈرامے کی  ریکارڈنگ کر رہی تھیں کہ  اس دوران نامعلوم افراد  سیٹ پر آئے جنہوں نے فنکاروں کو  ہراساں کیا اور  ریکارڈنگ رکوا دی  جس سےان کا بہت نقصان ہوا۔

سنگیتا کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،  وہ  اس  حوالے سے پریس کانفرنس بھی کریں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *