Skip to content
  • Tuesday, 3 February 2026
  • 9:13 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ناسا نے چاند پر بھیجے جانے والے تاریخی انسان بردار مشن کو مارچ تک کیلئے ملتوی کر دیا

حالیہ پوسٹس

  • آسٹریلیا کو شکست دیکر انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا
  • پاکستان میں شادی شدہ افراد میں سے 10 فیصد15سے 19سال کے درمیان ہیں: گیلپ سروے
  • موجودہ عہد میں بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جس سگریٹ جیسا قرار دیدیا گیا
  • پاک بھارت معرکے کے بعد جے 10 سی کے چرچے، سنگاپور ائیر شو میں شاندار فضائی مظاہرہ
  • پی ایس ایل کی بڑھتی مقبولیت، لیگ کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس فروخت، مالیت میں 149 فیصد اضافہ
Headline تازہ ترین

ناسا نے چاند پر بھیجے جانے والے تاریخی انسان بردار مشن کو مارچ تک کیلئے ملتوی کر دیا

DAILY MITHAN Feb 3, 2026 0


ناسا نے چاند پر بھیجے جانے والے تاریخی انسان بردار مشن کو مارچ تک کیلئے ملتوی کر دیا

ایک بلاگ پوسٹ میں ناسا نے یہ اعلان کیا / اے ایف پی فوٹو

امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر بھیجے جانے والے تاریخی انسان بردار آرٹیمس 2 مشن کو ملتوی کر دیا ہے۔

اس مشن کے تحت 4 خلا بازوں کو 5 دہائیوں بعد چاند کے مدار پر بھیجا جانا تھا۔

پہلے ناسا نے اعلان کیا تھا کہ آرٹیمس 2 مشن کو 8 فروری کو چاند کی جانب روانہ کیا جائے گا مگر اب اسے مارچ تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ناسا نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ یہ فیصلہ مشن کی ڈریس ریہرسل مکمل کرنے کے بعد کیا گیا جس کا مقصد راکٹ سسٹم کی آزمائش کرنا تھا۔

بیان میں بتایا گیا کہ ریہرسل کے دوران کافی مسائل کا سامنا ہوا، پہلے سرد موسم کے باعث ریہرسل تاخیر سے شروع ہوئی جبکہ راکٹ انجن میں ہائیڈروجن لیکج کے مسائل کا بھی سامنا ہوا۔

بیان کے مطابق مشن کو ملتوی کرنے سے ہمیں ڈیٹا کا تجزیہ کرکے دوسری لانچ ریہرسل کے لیے تیار ہونے کا موقع ملے گا۔

ناسا کے منتظم جیراڈ آئزک مین نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ آخری بار ایس ایل ایس راکٹ کو آرٹیمس ون مشن کے لیے 3 سال قبل لانچ کیا گیا تھا تو ہمیں پہلے سے توقع تھی کہ چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ریہرسل کی اور اس کا مقصد مسائل کو جاننا تھا۔

خیال رہے کہ آخری بار ناسا نے 1972 میں اپوپو پروگرام کے تحت انسان بردار مشن چاند پر بھیجا تھا اور اب 5 دہائیوں سے زائد عرصے بعد ایسا دوبارہ کیا جا رہا ہے۔

10 روزہ آرٹیمس 2 مشن میں 4 خلا باز موجود ہوں گے جو اورین اسپیس کرافٹ میں نصب لائف سپورٹ سسٹمز کی جانچ پڑتال کریں گے تاکہ مستقبل میں طویل مشنز ممکن ہوسکیں۔

یہ مشن پہلے 2 بار زمین کے مدار میں پرواز کرے گا اور پھر چاند کے اس حصے کی جانب روانہ ہوگا جو زمین سے نظر نہیں آتا۔

یہ خلا باز چاند کی سطح پر قدم نہیں رکھیں گے مگر یہ 1972 کے بعد پہلی بار ہوگا جب کوئی انسان زمین کے نچلے مدار سے باہر سفر کرے گا۔

آرٹیمس 2 مشن کا مقصد ناسا کے آرٹیمس 3 مشن کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔

2027 میں شیڈول آرٹیمس 3 مشن کے تحت انسان دہائیوں بعد پہلی بار چاند کی سطح پر قدم رکھیں گے۔

آرٹیمس 3 مشن کو اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ کے ذریعے چاند پر بھیجا جائے گا۔

اس کے مقابلے میں آرٹیمس 2 مشن کو ناسا کی تاریخ کے طاقتور ترین اسپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) راکٹ کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

اس راکٹ کو آرٹیمس 1 کو چاند پر بھیجنے کے لیے بھی استعمال کیا گیا تھا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا کو شکست دیکر انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں شادی شدہ افراد میں سے 10 فیصد15سے 19سال کے درمیان ہیں: گیلپ سروے
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
موجودہ عہد میں بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جس سگریٹ جیسا قرار دیدیا گیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاک بھارت معرکے کے بعد جے 10 سی کے چرچے، سنگاپور ائیر شو میں شاندار فضائی مظاہرہ
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل کی بڑھتی مقبولیت، لیگ کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس فروخت، مالیت میں 149 فیصد اضافہ
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور قلندرز نے حارث رؤف اور فخر زمان کو ریلیز کر دیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ کا مستقبل فلسطینی ریاست اور اسرائیلی سلامتی سے جڑا ہے، اماراتی مشیر
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
کسی نئی جگہ پہلی رات نیند کیوں نہیں آتی؟ سائنسدان وجہ جاننے میں کامیاب
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب نے سال 2025 میں تقریباً 2 کروڑ غیر ملکی حجاج اور معتمرین کی میزبانی کی
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ایک اور شخص انتقال کرگیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
بشریٰ بی بی نے بتایا ڈاکٹروں نے پروسیجر تجویزکیا ورنہ عمران خان کی آنکھ ضائع ہونےکا خدشہ تھا: بیرسٹرگوہر
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، دفترخارجہ کی تصدیق
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
کے پی کیوں پسماندہ ہو رہا ہے، بتائیں آپ نے صوبے کو کیا دیا؟ طالبہ کے سہیل آفریدی سے سخت سوالات
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
تازہ ترین
بھارت نے روسی تیل کی خریداری روکنے کا کوئی عندیہ نہیں دیا: روس
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
تازہ ترین
بلوچ عوام کی مدد سے پراکسی جارحیت میں افغانستان اور بھارت کو شکست دینگے، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
خیبر پختونخوا میں گرلز کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
اوپن اے آئی کی وہ ایپ جس نے سام آلٹمین کو خود کو بے مصرف سمجھنے پر مجبور کر دیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
تازہ ترین
ہمیں عمران خان کی ٹریٹمنٹ نہیں رہائی چاہیے: علیمہ خان
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
کیا پی ٹی آئی کے ایک حامی نے واقعی عمران خان کو اپنی فیملی پیش کرنے کی پیشکش کی؟
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کیسا ہوگا؟ پہلی جھلک سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ججز کو جذبات نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے: وفاقی آئینی عدالت
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
بھارت میں ہندوتوا کے بے قابو جن نے کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کردیا ہے: مصدق ملک
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
دہشتگردوں سےکوئی مذاکرات نہیں ہونگے،انہیں ریاست کی طاقت کیساتھ جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
پاکستان
ہمیں چھیڑوگے تو تمہاری نسلیں تباہ کردینگے، گورنر سندھ کا بھارت کو دو ٹوک پیغام
DAILY MITHAN Feb 2, 2026