نااہل ہونیوالے ارکان اسمبلی کی سیٹوں پر پی ٹی آئی بائیکاٹ کرے گی، عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ کا اعلان


نااہل ہونیوالے ارکان اسمبلی کی سیٹوں پر پی ٹی آئی بائیکاٹ کرے گی، عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ کا اعلان

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ارکان کو ناجائز طریقے سے نا اہل کیا گیا ہے، 5 اگست اہم ہے 14 اگست بھی اہم ہے اور اگلی تحریک 14 اگست کو ہے: بہن عمران خان— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ان سے ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ نااہل ہونے والے اراکین اسمبلی کی سیٹوں کے الیکشنز پر پی ٹی آئی بائیکاٹ کرے گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، میڈیا کا گلا گھونٹ دیا گیا، عدلیہ کو حکومت کے تابع کردیا گیا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرف دور کی ق لیگ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے کہا ہے افغانستان کے ساتھ دوریاں نہیں ہونی چاہیے، 5 اگست اہم ہے 14 اگست بھی اہم ہے اور اگلی تحریک 14 اگست کو ہے۔

علیمہ خان نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ارکان کو ناجائز طریقے سے نا اہل کیا گیا ہے، نا اہل ہونے والے ارکان اسمبلی کی سیٹوں پر انتخابات میں پی ٹی آئی بائیکاٹ کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے نائیکوپ اور ویزا کےلیے درخواست دی ہے، حکومت چاہتی ہے بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان نہ آئیں،  اگست کو ہم اڈیالہ آئیں گے تب تک بچے آئے تو وہ بھی آئیں گے، بچوں نے ملاقات کی درخواست دی ہے ان کو ملاقات دی جاتی ہے تو ٹھیک ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مختلف مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 196 ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پہلے 9 مئی کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنایا جس میں 168 ملزمان کو 10، 10 سال کی سزائیں سنائیں۔

خصوصی عدالت نے حساس ادارے پر حملہ کیس میں 185 میں سے 108ملزمان کو سزائیں سنائیں اور دیگر کو بری کر دیا۔

تیسرے مقدمے میں 28 ملزمان کو سزا ہوئی ، 4 بری ہوئے۔

اس سے قبل بھی 9 مئی واقعات پر کیسز میں سزا پر ارکان اسمبلی نااہل ہوچکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *