
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق منگھوپیر میں سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کے ہمراہ مکان پر چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
چھاپہ فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا۔
انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت زعفران دوسرے کی قدرت اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے دہشت گرد کی شناخت کی جارہی ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق غیرملکی شہریوں پر حملے میں ملوث دہشت گرد زعفران پر سندھ حکومت نے 2کروڑ روپے انعام رکھا ہوا تھا جبکہ ہلاک ایک دہشت گرد خودکش حملہ آور تھا۔
انہوں نے بتایاکہ ہلاک دہشت گرد نے گزشتہ سال چائنیز پر بھی حملہ کیا تھا۔دہشتگردوں سے گرینیڈ،خودکش جیکٹس، ڈائری ملی ہے۔ ڈائری میں دہشت گردوں نے اپنے ٹارگٹس لکھے ہوئے تھے۔
Leave a Reply