منوج باجپائی کا بالی وڈ اداکاروں کےایک دوسرے سے عدم تحفظ کا شکار ہونے کا اعتراف


منوج باجپائی کا بالی وڈ اداکاروں کےایک دوسرے سے عدم تحفظ کا شکار ہونے کا اعتراف

ہماری انڈسٹری میں اداکار کبھی ایک دوسرے کی تعریف نہیں کریں گے، وہ کبھی کسی کے کام کی بھی تعریف نہیں کریں گے: منوج باجپائی/ فائل فوٹو

بھارت کے مشہور اداکار منوج باجپائی نے بالی وڈ اداکاروں کو ایک دوسرے سے عدم تحفظ کا شکار قرار دے دیا۔

منوج باجپائی کا شماربالی وڈ انڈسٹری کے بہترین اور کامیاب  اداکاروں میں کیا جاتا ہے،  منوج باجپائی ان دنوں  حال ہی میں ریلیز ہونے والی سیریز ’دی فیملی مین 3 ‘ کے لیے تعریفیں سمیٹ رہے ہیں۔

’دی فیملی مین 3‘ میں منوج باجپائی بطور  مرکزی کردار نظر آئیں گے، فلم کی دیگر   کاسٹ میں اداکارہ پریمانی، ایشلیشا ٹھاکر ، ویدانت ،شریا دھنونتھری اور گل پناگ شامل ہیں۔

فلم میں جے دیپ اہلاوت  نئی کاسٹ کے طور پر شامل ہونے کے باوجود مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  منوج باجپائی  نےجے دیپ اہلاوت  کے ساتھ ایک انٹرویو میں شرکت کی جس دوران  جے دیپ نے بتایا کہ ’جب ویب سیریز   پاتال لوک سیزن 1 ریلیز ہوئی  تو منوج بھائی نے مجھے رات کو فون کرکے  مجھ سے 15 سے 20 منٹ تک بات کی، اس کے بعد میں بہت رویا، میں اس کال کو زندگی بھر نہیں بھول سکتا‘۔

اس پر باجپائی نے  جے دیپ کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ’ میں نے جے دیپ سے   کہا تھا کہ ایک انسی ٹیوشن کھول لو جہاں میں تمہارا طالب علم بن جاؤں گا‘۔

منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ ’ہماری انڈسٹری میں اداکار کبھی ایک دوسرے کی تعریف نہیں کریں گے، وہ کبھی کسی کے کام کی بھی  تعریف  نہیں کریں گے کیونکہ وہ  عدم تحفظ کا شکار ہیں‘۔

اداکار نے اپنی جدوجہد پر بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ’ میں اب بھی لوگوں سے کام مانگنے کے لیے فون کرتا ہوں کیوں کہ میں پیدائشی جدوجہد کرنیوالا ہوں‘ ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *