ملک کے بیشتر بالائی اور شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا طاقتور سسٹم داخل ہونے سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔
بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ ، زیارت ، کوژک ٹاپ ، کان مہترزئی ، خانوزئی ، شیلا باغ اور مسلم باغ میں برفباری کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا جس سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔
بلوچستان کے پاک افغان سرحدی علاقوں برف باری سے اہم شاہراہیں برف سے ڈھک گئی ہیں۔ قلات میں تین انچ تک برف پڑچکی ہے، لکپاس اور دیگر قومی شاہراہوں سے برف ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری کا استعمال اورنمک پاشی کی جا رہی ہے۔
ادھر استور میں گزشتہ رات سے پہاڑوں اوربالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے کے ساتھ جاری ہے۔ چلاس میں بابوسر ٹاپ،نانگا پربت،بھٹوگاہ ٹاپ،داریل اورتانگیر کے پہاڑوں پر برف باری ہورہی ہے۔
غذر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور میدانی علاقوں بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔
دوسری جانب وادی نیلم میں برف باری کے باعث بندشاہراہ نیلم کو چلہانہ سے کیل تک ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔

























Leave a Reply