فیصل آباد میں ملک پور کے علاقے میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
دھماکے سے فیکڑی میں آگ لگ گئی، دھماکے سے فیکٹری اور ملحقہ مکانوں کی چھتیں گر گئیں، ریسکیو حکام نے بتایاکہ اب تک 4افراد کے لاشیں نکالی لی جاچکی ہیں، جبکہ 3 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، فیکٹری اور گھروں کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
نوٹ: اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں























Leave a Reply