کراچی: ملک بھر میں سونا آج بھی سیکڑوں روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1300روپے اضافے سے 5لاکھ 41 ہزار 262 روپے ہوگیا ہے۔
ایران امریکا کشیدگی پر سونے کا بھاو 18 فروری سے مسلسل بڑھ رہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق10 گرام سونے کا بھاو آج 1114 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر بڑھ کر 5 ہزار 185 ڈالر فی اونس ہوا ہے۔


























Leave a Reply