
اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا۔
سروے کے مطابق حکومتی پالیسیز پرپاکستانیوں کے اعتماد میں واضح اضافہ ہوا ہے اور ملکی سمت اور معیشت پربھروسہ کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پرآگئی۔
42 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت کو درست کہا جبکہ سمت کو غلط کہنے والوں کی شرح 21 فیصد کمی کے بعد58 فیصد ہوگئی۔
ملکی سمت پر سب سے زیادہ اعتماد خیبرپختونخوا سے 48فیصد افراد نے کیا جبکہ پنجاب دوسرے نمبر پر رہا۔
ملکی معیشت کو مضبوط کہنے والوں کی شرح بھی 9فیصد بڑھی اور 29 فیصد نے ملکی معیشت کو مضبوط جبکہ کمزور کہنے والوں کی شرح 15فیصد کم ہوکر 48 فیصد پر آگئی۔
ملکی معاشی مستقبل سے پُرامید پاکستانیوں کی شرح بھی پہلی بار مایوس افراد سے بڑھ گئی اور 37 فیصد نے معاشی حالات میں بہتری کی امید کی جبکہ 36 فیصد نے مایوسی کا اظہار کیا۔
سروے میں مہنگائی، بیروزگاری اور غربت پر پریشانی کا اظہارکرنے والوں کی شرح میں بھی کمی آئی، مہنگائی کو بڑامسئلہ کہنے والوں کی شرح 7فیصد کمی کے بعد 62 فیصد جبکہ بیروزگاری پر پریشانی کا اظہار کرنے والوں کی شرح 4 فیصد کمی کے بعد 57 فیصد ہوگئی۔
البتہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹیکسوں میں اضافے پر پاکستانیوں کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔
Leave a Reply