اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ مقبولیت کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نہیں نکال پارہے، ہماری نیت ٹھیک نہیں یا استعمال ہورہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر ہمارے اندرونی معاملات ٹھیک ہوتے تو عمران خان جیل میں نہ ہوتے، ملک میں قانون اورآئین نہ ہونے کے ساتھ ہماری غلطیاں بھی ہیں، مقبولیت اور سپورٹ کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نکالنے میں بار بار ناکام ہورہے ہیں، ہماری نادانی ہے نیت ٹھیک نہیں ہے یا پھر ہم استعمال ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذات کیلئے غصہ نہیں کررہا اپنے لیڈر کیلئےغصہ کررہا ہوں تو برداشت کرنا چاہیے، ہمیں پریشر بڑھانا ہوگا جو باتوں سے نہیں بڑھتا، ڈائیلاگ اور روزانہ ٹک ٹاک بنانے سے پریشر نہیں بڑھے گا، کسی پر الزام نہیں لگا رہا لیکن کوئی وجہ تو ہے جس سے پریشر کم ہوا، ٹی وی پر باتوں اور ٹک ٹاک پر دھمکی دینے سے بات نہیں بنے گی۔
علی امین کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو ڈاکٹر کی رسائی کا حق نہیں دلا پا رہے ہیں، میرے پاس سرکاری اور پارٹی کا عہدہ نہیں ہے، ایک ورکر ہوں، احتجاج کی کال پر دو دفعہ سب سے بڑی ریلی لے کر آیا تھا۔


























Leave a Reply