مقبوضہ جموں کشمیر میں برفانی تودا گرنے کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔
مقبوضہ جموں کشمیر کے مشہور سیاحتی علاقے سونمرگ میں منگل کی رات دیر گئے ایک بڑا برفانی تودا گرا۔
برفانی تودا گرنے کی وجہ سے گھروں اور گاڑیوں کو برف نے لپیٹ میں لے لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
یہ وائرل ویڈیو ایک سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہر شے پہلے ہی برف میں ڈھکی ہوئی ہے اور برف کا تودا گرنے کے بعد متاثرہ علاقے میں کئی فٹ برف مزید جم گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم اس علاقے میں شدید برفباری ریکارڈ کی جارہی ہے اور برفانی تودا گرنے کی وارننگ پہلے سے جاری کی گئی تھی۔


























Leave a Reply