معروف ہالی وڈ ڈائریکٹر روب رائنر اوربیوی کی موت کےالزام میں بیٹا گرفتار


معروف ہالی وڈ ڈائریکٹر روب رائنر اوربیوی کی موت کےالزام میں بیٹا گرفتار

 روب رینر اور بیوی کی لاشیں 2 روز قبل ان کے گھر سے ملی تھیں/ فائل فوٹو

ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار  روب رائنر اور  بیوی کی موت کے الزام میں ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہدایتکار روب رائنر اور بیوی کی لاشیں 2 روز قبل ان کے گھر سے ملی تھیں اور بعد ازاں پولیس نے تحقیقات کے بعد مقتولین کے بیٹے نک رائنرکو ان کی موت کا ذمہ دار قرار دیا۔

دوسری جانب امریکی صدرٹرمپ نے روب رائنر کے قتل پرطنز کرکے مبصرین کو حیران کرتے ہوئے کہا کہ روب رائنرکبھی نہایت باصلاحیت فلم ڈائریکٹر اور کامیڈی اسٹارہواکرتےتھے مگر روب رائنر کوٹرمپ ڈیرینجمنٹ سنڈروم لاحق تھاجو اس کی موت کاسبب بنا۔

ریپبلکن کانگریس مین تھامس میسی نے ٹرمپ کےبیان کو نامناسب و بےادبانہ قراردیا جب کہ کیلیفورنیا کےگورنرگیون نیوسم نے کہا کہ ٹرمپ ایک بیمارآدمی ہے۔

ہدایت کار روب رائنر صدرٹرمپ کےکھلے ناقد اورڈیموکریٹک پارٹی کےبڑےڈونر تھے۔ 

روب رائنر مشہور ٹی وی سیریز All in the Family کے اداکار اور فلموں When Harry Met Sally اور The Princess Bride کے ہدایت کار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *