Skip to content
  • Sunday, 8 February 2026
  • 8:24 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • معروف بھارتی فلمساز اہلیہ سمیت گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی

حالیہ پوسٹس

  • لاہور لوئر مال میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان جاں بحق
  • بنگلادیش کا بھارت میں نہ کھیلنےکے مؤقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ
  • روزانہ دہی کھانے سے صحت کو ہونے والے 4 فوائد
  • انگلینڈ کیخلاف بہترین کارکردگی پر ڈیل اسٹین نے نیپال کو اپنی خدمات پیش کردیں
  • ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز، بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستان کے فتح 2 سمیت دیگر میزائل بھی موجود
انٹرٹینمنٹ

معروف بھارتی فلمساز اہلیہ سمیت گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی

DAILY MITHAN Dec 8, 2025 0


معروف بھارتی فلمساز  اہلیہ سمیت گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی

ڈاکٹر مردیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سے ان کی مرحومہ اہلیہ کی زندگی پر مبنی بائیوپک اور دیگر فلموں کی تیاری کے نام پر منافع کے بڑے دعوے کر کے رقم لی گئی لیکن منصوبے مکمل نہیں کیے گئے__فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار وکرم بھٹ کو اہلیہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم بھٹ اور ان کی اہلیہ شویتامبری بھٹ کو راجستھان میں درج ایک بڑے مالیاتی دھوکا دہی کے مقدمے میں گزشتہ روز ممبئی سے گرفتار کیا گیا۔

 اُدے پور پولیس کی خصوصی ٹیم نے فلمساز اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے عدالت سے 9 دسمبر تک کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

مقدمے کے مطابق وکرم بھٹ سمیت ان کی اہلیہ اور 6 دیگر افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے اُدے پور کے ڈاکٹر انڈیرا گروپ آف کمپنیز کے بانی اجے مردیا کو تقریباً 30 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کا نشانہ بنایا ہے۔

ڈاکٹر مردیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سے ان کی مرحومہ اہلیہ کی زندگی پر مبنی بائیوپک اور دیگر فلموں کی تیاری کے نام پر منافع کے بڑے دعوے کر کے رقم لی گئی لیکن منصوبے مکمل نہیں کیے گئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق مئی 2024 میں مردیا اور بھٹ خاندان کے درمیان 4 فلموں کی تیاری کا معاہدہ ہوا تھا جس کی مجموعی مالیت 47 کروڑ روپے تھی۔

ابتدائی دو منصوبے مکمل ہونے کا دعویٰ کیا گیا تاہم باقی فلمیں نہ بن سکیں۔

تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ مبینہ طور پر جعلی وینڈرز کے نام پر فرضی بل اور بڑھا چڑھا کر تیار کی گئی دستاویزات کے ذریعے رقم نکلوائی گئی جس سے شکایت کنندہ کو تقریباً 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد عدالت میں پیشی کے دوران انڈسٹری سے منسلک جوڑے کے وکلا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے بغیر مناسب طریقۂ کار کے گرفتار کیا اور ملزمان پر دباؤ ڈال کر خالی تاریخ اور وقت کے بغیر ایک دستاویز پر دستخط بھی کروائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کے وکلا نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے دھمکی دی تھی کہ تعاون نہ کرنے پر راجستھان میں تشدد کیا جائے گا۔

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد وکرم بھٹ اور ان کی اہلیہ کا ٹرانزٹ ریمانڈ 9 دسمبر تک منظور کرلیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
’اتنا پیسہ بھی نہیں ملتا کہ ہم روزی روٹی برقرار رکھ سکیں‘، بھارتی گلوکار ابھیجیت ساونت کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
چیٹ جی پی ٹی سے کہا میری بیٹی بن جاؤ، اب میں اسکی اماں جانو ہوں: اسما عباس
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
انٹرٹینمنٹ
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
حنا آفریدی نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟
DAILY MITHAN Jan 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کی بالی وڈ پلے بیک سنگنگ چھوڑنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
آج کے فنکاروں میں پیسے کی لالچ ہے اور صرف پیسے کے گرد گھومتے ہیں: جواد احمد
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کے بعد ساحر علی بگا کا بھی جلد اپنے کیرئیر سے متعلق اہم فیصلہ لینے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
ورون دھون کے میٹرو ٹرین میں پش اپس پر جرمانے کا معاملہ، اداکار کی ٹیم نے وضاحت کردی
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
انٹرٹینمنٹ
علیزے شاہ کو میں نے نہیں گرایا اسے نظر لگی تھی، گلوکارہ شازیہ منظور
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
انٹرٹینمنٹ
پراکاش راج کی بالی وڈ پر تنقید
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
فلم ’دھریندھر‘ کے اداکار گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
دعا کرنی چاہیے کہ شادی اگر خاندان میں ہو تو پرانے رشتے خراب نہ ہوں: صبا فیصل
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
اداکار عمر عالم رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
’ترقی سے سب کو فائدہ پہنچے گا‘، صبا قمر وزیراعلیٰ پنجاب کی کاموں کی معترف
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
انٹرٹینمنٹ
اداکار راشد محمود شدید علیل، مداحوں سے صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کردی
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
انٹرٹینمنٹ
کیا عام پاکستانی بھارت سے آن لائن شاپنگ کرسکتا ہے؟ خالد انعم کا سوال
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
انٹرٹینمنٹ
’یہ محض ایک حادثہ ہے یا بے حسی‘؟ شوبز ستارے بھی سانحہ گل پلازہ پر بول پڑے
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘یہ کون ہیں؟’ فضیلہ قاضی کا فہد مصطفیٰ سے متعلق سوال پر ردعمل
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘فلم انڈسٹری میں طاقت کا توازن بدل چکا، غیرتخلیقی افراد فیصلہ ساز ہوگئے ‘، اے آر رحمان
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
انٹرٹینمنٹ
ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی سین کرنا تھا جس میں بڑی مشکل پیش آئی: اداکار ایوب کھوسو
DAILY MITHAN Jan 18, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کچھ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026