مذاکرات کی ناکامی کے بعد نہیں جانتا اب غزہ میں کیا ہوگا، یہ فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہوگا: ٹرمپ


مذاکرات کی ناکامی کے بعد نہیں جانتا اب غزہ میں کیا ہوگا، یہ فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہوگا: ٹرمپ

یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے حماس کے سخت مؤقف کے بعد صورتحال پیچیدہ ہوگئی، امریکی صدر—فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ وہ نہیں جانتے کہ غزہ میں اب کیا ہوگا،  غزہ میں آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کو  ضروری قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات میں  سخت مؤقف اپنایا جس سے صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کے بعد اب اسرائیل کو غزہ میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ کرنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہاکہ امریکا نے غزہ کے لیے 60 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے اور مستقبل میں مزید امداد بھجوائے گا۔

ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار  پھرکہاکہ وہ کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تجارت سے متعلق بات کرتے ہوئے ٹرمپ نےکہاکہ وہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کے قریب ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *