Skip to content
  • Saturday, 18 April 2026
  • 9:30 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • مبینہ طور پر پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والی اسپین کی معروف سماجی شخصیت نعمان قیصر کی نماز جنازہ بارسلونا میں ادا

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
Headline تازہ ترین

مبینہ طور پر پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والی اسپین کی معروف سماجی شخصیت نعمان قیصر کی نماز جنازہ بارسلونا میں ادا

DAILY MITHAN Apr 6, 2026 0

[ad_1]

مبینہ طور پر پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والی اسپین کی معروف سماجی شخصیت نعمان قیصر کی نماز جنازہ بارسلونا میں ادا

 نعمان قیصر کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ اس واقعے سے ان کا کوئی تعلق ہے، سی سی ڈی پنجاب

پاکستان میں مبینہ طور پر پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسپین کی معروف سماجی شخصیت و بزنس مین محمد نعمان قیصر کی نماز جنازہ بارسلونا اسپین میں ادا کر دی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نعمان قیصر کے خلاف 109 کا مقدمہ دائر کیا گیا، جبکہ اسپین کی عدالتوں نے انھیں باعزت بری کر دیا تھا، وہ پاکستان میں راہ داری ضمانت لے کر اپنی بے گناہی ثابت کرنے گئے، تاہم ضمانت کے باوجود انھیں گرفتار کر لیا گیا اور خاندانی ذرائع کے مطابق انھیں مجبور کیا گیا کہ اپنی ضمانت واپس لیں ورنہ انھیں قتل کر دیا جائے گا۔

شدید دباؤ کے بعد ضمانت واپس لے لی گئی اور دوبارہ عدالتوں سے رجوح کیا گیا، آٹھ ماہ بعد ضمانت ہوئی، ضمانت کے فوری بعد دوبارہ انھیں آرٹیکل 440 میں جھوٹا مقدمہ بنا کر عدالت سے ہی گرفتار کر لیا۔

اس مقدمے میں انھیں عدالت نے باعزت بری کر دیا، اس کے فوری بعد ایک اور مبینہ طور پر جھوٹے مقدمے 506 میں ملوث کیا گیا، انھوں نے دوبارہ عدالت میں اس مقدمہ کا بھی سامنا کیا اور معزز ہائیکورٹ نے اس کا نوٹس لیا اور پولیس کو پابند کیا کہ نعمان قیصر کے خلاف نہ کوئی جھوٹا مقدمہ کیا جائے اور نہ انھیں گرفتار کیا جائے اور سی سی ڈی سے مطلوب مقدمات کا ریکارڈ مانگا گیا۔

پولیس، سی سی ڈی اور تمام اداروں نے معزز عدالت کوریکارڈ پیش کیا اور عدالت کو آگاہ کیا کہ نعمان قیصر ہمیں کسی مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں جس کے بعد انھیں جیل سے رہا کر دیاگیا اور اداروں نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ وہ نعمان قیصر کو کسی بھی مقدمے میں ملوث یا گرفتار نہیں کریں گے۔

پاکستان میں قیام کے ان 20 دنوں میں انھیں مشورہ دیا گیا کہ ان کے لیے حالات سازگار نہیں اور وہ پاکستان چھوڑ دیں، خاندانی ذرائع کے مطابق انھیں یہ انتباہ بھی کیا گیا کہ سی سی ڈی کو سپاری دی جا چکی ہے اور انھیں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا جائے گا، تاہم انھوں نے اداروں پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی کیسز کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یکم فروری 2026 کو عدالت سے واپسی پر انھیں دوبارہ غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا گیا، دوبارہ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد عدالت نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا، اور توہین عدالت کر نے پر اداروں کو بالخصوص سہیل ظفر چھٹہ کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا نوٹس دیا۔

ریکارڈ موصول ہونے پر پتہ چلا کہ نعمان قیصر کو جھوٹے مقدمات میں بھی ملوث کیا گیا جن میں دو ایسے 302 کے جھوٹے مقدمات بھی دائر کیے گئے جن میں ایک کے وقت مقدمے کے وقت وہ اسپین میں موجود تھے اور دوسرے منڈی بہا الدین کے مقدمے کے وقت وہ جیل میں تھے۔

پھر جب فاضل عدالت نے پوچھا اب نعمان قیصر کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، تو عدالت میں ایک اور جھوٹا 395 چوری کا مقدمہ جو کہ 16 جنوری کو رجسٹرڈ ہوا جس کا معزز عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ 20 فروری تک نعمان قیصر پر کوئی مقدمہ نہیں تھا۔اب اس کے خلاف یہ مقدمے کہاں سے نکل آئے ہیں, جو قتل کے جھوٹے مقدمے میں اس کے لیے ڈی جی لیگل کو خود پیش ہونے کا کہا، لیکن اداروں کے پاس عدالت کو جواب دینے کو کچھ نہ تھا۔

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اداروں کو غیر اخلاقی اور غیر انسانی سلوک کرنے پر متعدد پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دیا اور پابند کیا کہ نعمان قیصر کے خلاف کوئی غیر قانونی غیر اخلاقی اور جھوٹا اقدام کرنے سے گریز کریں۔

نعمان قیصر کے وکیل کی طرف سے متعدد بار کہا گیا کہ انھیں کو ماورائے عدالت قتل کر دیا جائے گا، عدالت نے بہت سخت احکامات دیے ہوئے تمام اداروں کو پابند کیا کہ نعمان قیصر کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے اور انھیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

لیکن ان تمام چیزوں کے باوجود تمام عدالتی فیصلوں کو رد کیا گیا، 11 مارچ کو رمضان کے مقدس مہینے میں نعمان قیصر کو مبینہ طور سی سی ڈی نے مقابلے میں ہلاک کردیا۔

اس حوالے سے سی سی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ اس نے نعمان قیصر کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ اس واقعے سے ان کا کوئی تعلق ہے، ان کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی نے نعمان قیصر کے خلاف ان کے بہنوئی کے قتل کے سلسلے میں تحقیقات کی تھیں، جس کی منصوبہ بندی دبئی سے کی گئی تھی، اور اس میں اس کے مبینہ کردار کا جائزہ لیا گیا تھا، تاہم انھیں اس مقدمے میں ضمانت مل گئی تھی، جس کے بعد وہ سی سی ڈی کو مطلوب نہیں تھا، جبکہ اس کے خلاف پنجاب پولیس کے پاس ایک اور مقدمہ بھی تھا۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026