بھارت کے سابق مایہ ناز کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کرنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیدیا۔
بھارت نے کافی عرصے سے انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے اور بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ آج کولمبو میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے یہی پالیسی جاری رہنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے بھارت کو ناصرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی تنقیدکا سامنا ہے۔
اب سابق بھارتی آل راؤنڈر سنجے منجریکر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان میں اپنے بورڈ کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس پر آواز اٹھائی ہے۔
سنجے منجریکر نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا بھارت نے جو “ہاتھ نہ ملانے” والی حرکت شروع کی ہے یہ بڑی احمقانہ ہے، یہ ہمارے جیسے ملک کے شایانِ شان نہیں ہے۔
سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر نے مزید لکھا یا تو بھارت کھیل کے اصل جذبے کے مطابق ٹھیک طرح سے کھیلے، یا پھر کھیلے ہی نا۔


























Leave a Reply