لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے محمود بوٹی کے علاقے میں وسیع پیمانے پر بجلی کی چوری پکڑ لی۔
ایس ای لیسکو فیضان بٹ کے مطابق محمود بوٹی میں بڑے پیمانے پر بجلی کی چوری کی جا رہی تھی، چوری کی بجلی سے رولنگ مل، سروس اسٹیشن اور ٹیوب ویل چلائے جارہے تھے۔
فیضان بٹ نے بتایا کہ درجنوں گھروں میں بھی چوری کی بجلی استعمال ہو رہی تھی۔
ایس ای لیسکو کے مطابق کارروائی کرتے ہوائے 2 ٹرانسفارمر اور علاقے سے تمام غیرقانونی کیبلز قبضے میں لے لیے ہیں جبکہ بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ایک لاکھ 20 ہزار یونٹس ڈیٹیکشن کا بل بھی جاری کیا گیا ہے۔


























Leave a Reply