بھارت کی فلم دھرندھر کے ذریعے لیاری کے خلاف پروپیگنڈے کے جواب میں پاکستان میں میرا لیاری کے نام سے فلم تیار کرلی گئی۔
سندھ حکومت نے فلم میرا لیاری کی تیاری میں معاونت کی ، فلم جنوری کے پہلے ہفتے میں ریلیز کر دی جائے گی۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فلم کو بین الاقوامی طور پر ریلیز کیا جائے گا ، جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی ، وہ فلموں کے ذریعے ہار کو جیت میں نہیں بدل سکتا ۔
شرجیل میمن نے کہا کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان، خاص طور پر لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہے، لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے ریلیز ہونے والی فلم میرا لیاری لیاری کا حقیقی چہرہ دکھائے گی، میرا لیاری میں امن، خوشحالی اور فخر کی جھلک نظر آئے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت میں پروپیگنڈا فلم دھرندھر جاری کی گئی اور اس فلم میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، آر مدھون، ارجن رام پال، سنجے دت سمیت دیگر نے مرکزی کردار ادا کیے۔


























Leave a Reply