خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 18 اور 19 فروری کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ الخوارج دہشتگردوں کی موجود کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کےخلاف کاروائیاں جاری رکھیں گی۔


























Leave a Reply