[ad_1]
لبنان میں اسرائیلی فوج نے ٹارگٹ کرکے خاتون سمیت تین صحافیوں کو قتل کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈبل ٹریپ حملے میں پانچ طبی ورکرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں2 مارچ سے اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 189 ہو گئی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اسرائیل طبی عملے کے 51 افراد کو بھی قتل کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں امریکی نیوز چینل سی این این کی ٹیم کو حراست میں بھی لیا۔
رپورٹ کے مطابق سی این این کی ٹیم اسرائیلی قابضین کی جانب سے فلسطینیوں کی بستی گاؤں میں زمین پر زبردستی قبضے کے بعد کوریج میں مصروف تھی۔
صحافیوں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ان پر تشدد کیا اور ایک امریکی نیوز چینل کے فوٹو جرنلسٹ کا گلا دبایا اور اس کا کیمرا توڑ دیا۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply