لاہور کے علاقےگلبرگ میں 19منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق ہوگئے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق آگ ہوٹل کے بیسمنٹ میں لگی، ہوٹل سے 180 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ عمارت کے اندر اب کوئی شخص موجود نہیں، آگ کی وجہ سے شدید زخمی ایک شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک نوجوان ہوٹل میں لانڈری ملازم تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آگ کو فوری طور پر کنٹرول کیا گیا جس کی وجہ سے بڑے حادثے سے بچ گئے، آگ لگنے کی وجوہات کا پتا چلا رہے ہیں۔


























Leave a Reply