
لاہور سے مذہبی جماعت کے 954 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ، متعدد ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےگرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دیگر مفرور مظاہرین کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، ٹارگٹ لسٹ میں ساڑھے تین ہزارکےقریب پرتشدد مظاہرین پولیس کو مطلوب ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ رضوی برادران کو جلد گرفتار کرلیں گے، انتہا پسند جتھوں کے پوسٹرز اور پبلسٹی پر پابندی لگا دی ہے، جو لوگ ٹی ایل پی کی مالی معاونت کرتے ہیں ان کی فہرست بن چکی ہے۔
خیال رہےکہ وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اب ٹی ایل پی پرپابندی کی منظوری کا معاملہ وزارت قانون کو بھجوایا جائےگا، وزارت قانون پابندی سے متعلق باقاعدہ ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرےگی، سپریم کورٹ سے ریفرنس منظوری پر الیکشن کمیشن ٹی ایل پی کو ڈی نوٹیفائی کرےگا اور پابندی لگادی جائےگی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ سے منظوری کے بعد 15 دنوں میں پابندی کا ریفرنس سپریم کورٹ میں فائل کیا جائےگا، سپریم کورٹ ٹی ایل پی پرپابندی کا حتمی فیصلہ کرےگی۔
Leave a Reply