Skip to content
  • Tuesday, 3 February 2026
  • 11:07 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • لاہور قلندرز نے حارث رؤف اور فخر زمان کو ریلیز کر دیا

حالیہ پوسٹس

  • لاہور میں بسنت کے باعث پشاور میں تیار ہونیوالی پتنگوں اور گڈیوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا
  • امریکا نے بحیرہ عرب میں امریکی ائیرکرافٹ کیریئر کی طرف آنیوالاایرانی ڈرون مار گرایا
  • قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • وفاقی وزیر خزانہ نےکے پی کو این ایف سی میں جائز حق دلانے اور متعلقہ مالی امور میں تعاون کی یقین دہانی کرادی
  • مشال یوسفزئی کیخلاف 8 فروری کے بعد سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے: سلمان اکرم راجا
Headline تازہ ترین

لاہور قلندرز نے حارث رؤف اور فخر زمان کو ریلیز کر دیا

DAILY MITHAN Feb 3, 2026 0


پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے حارث رؤف اور فخر زمان کو ریلیز کر دیا

فوٹو: فائل 

لاہور:  پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 11 کیلئے فرنچائزز نے ریٹینشن کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، اب روایتی ڈرافٹ سسٹم کی جگہ نیلامی پر مبنی ماڈل متعارف کرا یا گیا ہے۔

جس کے تحت  فرنچائزز اب  ہر کیٹیگری سے 8 کے بجائے صرف  ایک ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں اور باقی کھلاڑیوں کو نیلامی کے ذریعے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

منگل کو  پی ایس ایل سیزن 11 کیلئے فرنچائزز نے ریٹینشن کا اعلان کر دیا ہے۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 11 کے لیے پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان شاہین آفریدی کو ری ٹین کیا۔

لاہور قلندرز نے حارث رؤف اور فخر زمان کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیز کر دیا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، گولڈ میں سکندر رضا،سلور میں محمد نعیم کو ری ٹین کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ڈائمنڈ کیٹیگری سے سلمان مرزا، گولڈ سے زمان خان، جہانداد خان، آصف آفریدی اور آصف علی کو ریلیز کیا گیا۔

لاہور قلندرز نے سلور کیٹیگری سے محمد اخلاق اور محمد عازب کو ریلیز کیا۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل 11 کےری ٹینشنز کا اعلان کر دیا جس کے مطابق  کنگز نے  پلاٹینم کیٹیگری میں فاسٹ بولرحسن علی کو ری ٹین کیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی،گولڈ میں خوشدل شاہ، ایمرجنگ میں سعد بیگ کو ری ٹین کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے  شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں جبکہ سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں ری ٹین کیا گیا۔

سلور کیٹیگری میں آندریس گوس کو ری ٹین کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ ، صاحبزادہ فرحان ، سلمان علی آغا، محمد نواز، عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیزکر دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعظم خان،حیدرعلی اور رومان رئیس کو گولڈ کیٹیگری اور محمد فائق اور حنین شاہ کو سلور کیٹیگری سے ریلیز کیا کر دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 11 کے لیے ری ٹینشنز کا اعلان کردیا جس کے مطابق  پلاٹینم میں ابرار احمد کو ری ٹین کیا  گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  ڈائمنڈ کیٹیگری میں عثمان طارق ،گولڈ میں حسن نواز اور ایمرجنگ میں شامل حسین کو ری ٹین کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد عامر اور فہیم اشرف کو پلاٹینم سے ریلیز کر دیا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری سے سعود شکیل اور محمد وسیم جونئیر کو بھی ریلیز کر دیا۔

اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےگولڈ سے خرم شہزاد،حسیب اللہ خان، خواجہ نافع، دانش عزیز اور  ایمرجنگ سے محمد ذیشان کو ریلیز کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے کپتان بابر اعظم کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور زلمی نے صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ  2 نئی ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کو آکشن سے قبل ری ٹین رکھنے کے لیے ڈیڈ لائن 6  فروری ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
لاہور میں بسنت کے باعث پشاور میں تیار ہونیوالی پتنگوں اور گڈیوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
تازہ ترین
امریکا نے بحیرہ عرب میں امریکی ائیرکرافٹ کیریئر کی طرف آنیوالاایرانی ڈرون مار گرایا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
وفاقی وزیر خزانہ نےکے پی کو این ایف سی میں جائز حق دلانے اور متعلقہ مالی امور میں تعاون کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
مشال یوسفزئی کیخلاف 8 فروری کے بعد سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے: سلمان اکرم راجا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
تازہ ترین
پاکستان اور کینیا کے درمیان میوچل لیگل اسسٹنس پر دستخط ہوچکا، وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس نمٹا دیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
‘مودی تم کو اسرائیل جاکر ٹرمپ کیلئے ناچنا چاہیے’،کانگریس نے اے آئی سے بنی طنزیہ ویڈیو شیئر کردی
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
خان صاحب کی طبیعت بہتر ہے لیکن وہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہیں: مریم ریاض وٹو
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
73 فیصد پاکستانیوں کے مطابق انہیں کبھی رشوت دینےکی ضرورت نہیں پڑی، سروے
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا کو شکست دیکر انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں شادی شدہ افراد میں سے 10 فیصد15سے 19سال کے درمیان ہیں: گیلپ سروے
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
موجودہ عہد میں بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جس سگریٹ جیسا قرار دیدیا گیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاک بھارت معرکے کے بعد جے 10 سی کے چرچے، سنگاپور ائیر شو میں شاندار فضائی مظاہرہ
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل کی بڑھتی مقبولیت، لیگ کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس فروخت، مالیت میں 149 فیصد اضافہ
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ کا مستقبل فلسطینی ریاست اور اسرائیلی سلامتی سے جڑا ہے، اماراتی مشیر
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
کسی نئی جگہ پہلی رات نیند کیوں نہیں آتی؟ سائنسدان وجہ جاننے میں کامیاب
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب نے سال 2025 میں تقریباً 2 کروڑ غیر ملکی حجاج اور معتمرین کی میزبانی کی
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
ناسا نے چاند پر بھیجے جانے والے تاریخی انسان بردار مشن کو مارچ تک کیلئے ملتوی کر دیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ایک اور شخص انتقال کرگیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
بشریٰ بی بی نے بتایا ڈاکٹروں نے پروسیجر تجویزکیا ورنہ عمران خان کی آنکھ ضائع ہونےکا خدشہ تھا: بیرسٹرگوہر
DAILY MITHAN Feb 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ججز کو جذبات نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے: وفاقی آئینی عدالت
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
بھارت میں ہندوتوا کے بے قابو جن نے کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کردیا ہے: مصدق ملک
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
دہشتگردوں سےکوئی مذاکرات نہیں ہونگے،انہیں ریاست کی طاقت کیساتھ جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
پاکستان
ہمیں چھیڑوگے تو تمہاری نسلیں تباہ کردینگے، گورنر سندھ کا بھارت کو دو ٹوک پیغام
DAILY MITHAN Feb 2, 2026