قومی ائیرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبرکو ہوگی: وزیر اعظم


قومی ائیرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبرکو ہوگی: وزیر اعظم

وزیر اعظم نے آج قومی ائیرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی— فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبرکو ہوگی، بڈنگ کا عمل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائےگا۔

قومی ائیرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن کی دنیا بھر میں پروازوں کی بحالی سے سمندرپارمقیم پاکستانیوں کے لیےسہولت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاحتی شعبےکی ترقی کے لیے بھی قومی ائیرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرناضروری ہے۔

وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ جو بھی بِڈنگ کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالے گا وہ قومی ائیرلائن کے تشخص کی بحالی پر تمام توانائیاں مرکوز کرے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *