فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ مصر، قیادت سےملاقاتوں میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ مصر، قیادت سےملاقاتوں میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

فوٹو: آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مصر کے وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید اور مصری افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورت حال اور  دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو  ہوئی۔

اس موقع پر  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے کہا کہ مصر  ایک برادر  اسلامی ملک ہے، پاکستان اور مصر کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے، یہ تعاون خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصری وزارتِ دفاع کے دورے میں فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مصری افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

فیلڈ مارشل نے جامعۃُ الازھر میں شیخ الازھر شیخ احمد الطیب سے بھی ملاقات کی ، فیلڈ مارشل نے گم نام سپاہیوں کی یادگار  اور سابق صدر انور السادات کی قبر پر پھول رکھے ۔

اس موقع پر امام اعظم نے مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فیلڈ مارشل نے انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *