Skip to content
  • Saturday, 14 February 2026
  • 1:23 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے کردار سے مطمئن ہیں: ترجمان حماس

حالیہ پوسٹس

  • ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ تعینات کرنے کا اعلان
  • بھارتی شاعر جاوید اختر کا بنگلادیش انتخابات میں جماعت اسلامی کی شکست پر خوشی کا اظہار
  • حکومتی کمپنیوں کی جانب سے سرکاری خزانے کو 833 ارب روپے کا نقصان، رپورٹ جاری
  • فلسطینیوں کے ساتھ عالمی قوتیں مذاق کر رہی ہیں، فضل الرحمان کی حافظ نعیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
  • فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے کردار سے مطمئن ہیں: ترجمان حماس
Headline تازہ ترین

فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے کردار سے مطمئن ہیں: ترجمان حماس

DAILY MITHAN Feb 13, 2026 0


فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے کردار سے مطمئن ہیں: ترجمان حماس

حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی جمعہ کوکراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے—فوٹو: کراچی پریس کلب

کراچی: فلسطیین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ غزہ امن بورڈ اور دیگر ادارے کس طرح کام کریں گے یہ ابھی تک واضح نہیں، فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے کردار سے مطمئن ہیں۔

حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی جمعہ کوکراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

کراچی پریس آمد پر پریس کلب کے سیکرٹری اسلم خان،جوائنٹ سیکرٹری فاروق سمیع اور مجلس عاملہ کے اراکین نے ڈاکٹر خالد قدومی کا پر تپاک استقبال کیا۔

ڈاکٹر خالد القدومی نے کہا کہ جنگ بندی کے ذریعے غزہ میں نسل کشی کی مہم روکنے کی کوشش کی ہے۔غزہ امن بورڈ اور دیگر ادارے کس طرح کام کریں گے یہ ابھی تک واضح نہیں۔ اسرائیل مسلسل جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ہر روز غزہ میں معصوم فلسطینیوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ 

انہوں نے درخواست کی کہ غزہ پیس بورڈ میں شامل اسلامی ممالک جنگ بندی کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں اور اسرائیلی حملے رکوایں۔ 

ڈاکٹر خالد القدومی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے غزہ کے بارے انتہائی خوفناک انکشافات کیے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایسے امریکی بم استعمال ہوئے جو 3500 سینٹی گریڈ تک حرارت پیدا کرتے ہیں۔ان بموں کی وجہ سے ہزاروں فلسطینیوں کے لاشیں فضا میں تحلیل ہوگئے۔ہم غزہ میں 72 ہزار سے زائد شہید سمجھتے تھے۔ لیکن اقوام متحدہ کی رپورٹ کے بعد خدشہ ہے شہید فلسطینیوں کی تعداد دو لاکھ ہو جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے کردار سے مطمئن ہیں۔ غزہ اور فلسطین کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  غزہ میں اتنی امداد نہیں پہنچ رہی جتنی ضرورت ہے ۔معاہدے کے تحت غزہ میں روزانہ امدادی سامان کے 600  ٹرک آنا چاہیے۔اسرائیل صرف 50 ٹرکوں کی اجازت دے رہا ہے۔ جو فلسطینیوں کیلئے بہت کم ہے۔ فلسطینی بچوں کو دودھ بھی میسر نہیں ، وہاں پینے کے پانی کی بھی کمی ہے۔غزہ میں اس وقت ادوایات ،سرجیکل آلات اور اسپتالوں کی بحالی کے کام کی اشد ضرورت ہے ۔ ابھی تک اسرائیل پر اتنا دباؤ نہیں ڈالا جاسکا کہ وہ فلسطینیوں کی مکمل امداد بحال ہونے کی اجازت دے۔

ڈاکٹر خالد القدومی نے کہا کہ جنگ بندی کی وجہ سے حماس پر ذمہ داریاں بڑھ گئیں لیکن نیتن یاہو کو روکنے والا کوئی نہیں ۔سوال یہ ہے کہ بورڈ آف پیس غزہ میں کیا کریگا ،جب اقوام متحدہ کچھ نہیں کرسکی۔ بورڈ آف پیس میں یورپ کے بہت سے ممالک اور کئی اسلامی ممالک شریک نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کے تحت فلسطینی ٹیکنوکریٹ کی کمیٹی کو غزہ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔اسرائیل فلسطینی ٹیکنوکریٹس کی کمیٹی کو غزہ میں داخلے سے روک رہا ہے۔فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی غزہ کی تعمیر نو اور انتخابات کی راہ ہموار کرے گی۔غزہ سے باہر گئے ہوئےہیں۔فلسطینی اب واپس آ رہے ہیں۔فلسطینی شہید ہو جائیں گے لیکن کبھی بھی اپنا وطن غزہ نہیں چھوڑیں گے۔

قبل ازیں فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے پریس کلب کی نومنتخب باڈی سے ملاقات کی۔

اس موقع کراچی پریس کلب کے سیکرٹری اسلم خان نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا صحافتی طبقہ ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کرتا رہا ہے۔ فلسطین کا مسئلہ صرف ایک خطے کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے، اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر باشعور انسان کی ذمہ داری ہے۔

کراچی پریس کلب کے سیکرٹری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے صحافی حق اور سچ کی آواز کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ 

اسلم خان نے فلسطین میں شہید ہونے والے صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کے ہاتھوں شہید صحافیوں کے قتل کی بین الاقوامی سطح پر فوری، غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر خالد قدومی نے کراچی پریس کلب کی جانب سے بھرپور استقبال اور یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اور صحافیوں کی اخلاقی حمایت فلسطینی عوام کے لیے حوصلے اور طاقت کا باعث ہے، اور یہ حمایت جدوجہدِ آزادی میں ایک مضبوط سہارا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ تعینات کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی شاعر جاوید اختر کا بنگلادیش انتخابات میں جماعت اسلامی کی شکست پر خوشی کا اظہار
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
فلسطینیوں کے ساتھ عالمی قوتیں مذاق کر رہی ہیں، فضل الرحمان کی حافظ نعیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
’گھروں کی چھتوں سے نعرے لگائیں‘، رضا پہلوی کی ایک بار پھر ایرانی عوام سے حکومت مخالف سرگرمیوں کی اپیل
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
سانحہ گل پلازا میں انتظامیہ کا بھی قصور تھا، 2 بار وارننگ دی لیکن انتظامیہ نے توجہ نہیں دی: شرجیل میمن
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
ڈاکٹر ڈیوٹی کے اوقات میں موبائل فون استعمال نہیں کریں گے تو قیامت نہیں آجائے گی: مریم نواز
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
تازہ ترین
وزیرِاعظم کا بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
احمد آباد طیارہ حادثہ پائلٹ کے مبینہ دانستہ اقدام کی وجہ سے پیش آیا: رپورٹ میں انکشاف
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
جسمانی سرگرمیوں سے دوری ذیابیطس کے مریضوں میں سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھاتی ہے، تحقیق
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی حکومت کی فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی غیر قانونی قرار
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
کھانے سے ہٹ کر دار چینی کو آپ ان 6 حیرت انگیز کاموں کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
تازہ ترین
عمران خان کی 80 فیصد سے زائد بینائی ختم ہوگئی، انہیں ان کی مرضی کے اسپتال منتقل کیا جائے: محمود اچکزئی
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتیوں کے خوف میں مزید اضافہ، انڈین امپائر نے بھی پاکستانی اسپنر عثمان طارق کا ایکشن درست قرار دے دیا
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
کیا ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب 10 سیکنڈ میں دے سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
تازہ ترین
انڈونیشیا نے اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانےکیلئے پاک فضائیہ کیساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہرکردی
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
کوہاٹ شہر بڑی تباہی سے بچ گیا،1500کلوگرام باروی مواد ناکارہ بنادیا گیا
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 سال کی قانونی جنگ میں میاں بیوی کے درمیان صلح کرا دی
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
’میں پی ایس ایل کی کسی ٹیم میں ہوتا تو ان کو ضرور شامل کرتا‘، آفریدی عمر اکمل اور احمد شہزاد کے حق میں بول پڑے
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
تازہ ترین
کاٹھور کےقریب آئل ٹینکر، بس سمیت متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں 13 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Feb 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افغان حکومت اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، پاکستان
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی بینائی کتنی متاثر ہے، یہ فیصلہ کوئی وکیل نہیں ماہر ڈاکٹر کرے گا: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
میانوالی نے 4 سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نہ آسکی: مریم نواز
DAILY MITHAN Feb 12, 2026