فرانسیسی انٹیلیجنس اہلکار نے بھارتی رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کردی


فرانسیسی انٹیلیجنس اہلکار نے بھارتی رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کردی

بھارتی فضائیہ کا فرانسیسی ساختہ رافیل طیارہ— فوٹو: فائل

فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نے امریکی میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

فرانسیسی اہلکار کے مطابق فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی ایک سے زائد رافیل طیارے مار گرائے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ فرانسیسی ساختہ جدید جنگی طیارےکو کسی لڑائی میں نقصان پہنچا ہو۔

خیال رہے کہ ترجمان پاک فوج کے مطابق  پاکستان نے گزشتہ شب بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *