غزہ میں فوج بھیجنے سے متعلق سوال پر وزارت خارجہ جواب دے گی: وزیر اطلاعات


غزہ میں فوج بھیجنے سے متعلق سوال پر وزارت خارجہ جواب دے گی: وزیر اطلاعات

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوج بھیجنے سے متعلق سوال پر وزارت خارجہ جواب دے گی۔

وزیر  اطلاعات نے کہا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، مسلح افواج نے ہمیشہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

عطااللہ تارڑ نے مزید کہا کہ کامیاب سفارتی پالیسی کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کو پذیرائی مل رہی ہے، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی۔

وزیر اطلاعات نے کھیلوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، پاکستان نے کھیل کے شعبے میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیڈل کو ملک کے اندر مقام مل رہا ہے، اسلام آباد سپر مارکیٹ میں پیڈل کورٹس بنائے گئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *