غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، آزاد فلسطینی ریاست کیلئےکوششیں جاری رہیں گی: پاکستان


غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، آزاد فلسطینی ریاست کیلئےکوششیں جاری رہیں گی: پاکستان

فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار  نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کےلیےکوششیں جاری رکھے گا۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار  نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو  اجاگر کیا۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ  غزہ میں روزانہ درجنوں شہریوں کو  شہید کیا جا رہا ہے اور  خوراک نہ ہونےکے باعث  بچے بھوک سے مررہے ہیں، انہوں نے سلامتی کونسل میں ارکان کو بتایا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملوں میں اسپتالوں کو  بھی نہ چھوڑا۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ  پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران زور دیا کہ غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، ساتھ ہی واضح کیا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے  کوششیں جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فوج کی جانب سے آئے روز  بچوں اور خواتین سمیت درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیا جارہا ہے۔

غزہ میں فوری اور  غیر مشروط جنگ بندی کے لیے آج پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان نے قرار داد پیش کی جسے مستقل رکن امریکا نے ویٹو کردی۔

امریکا کی جانب سے ویٹو کی گئی قرار داد میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقے میں امدادی سامان کی فراہمی پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *