غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری، نیتن یاہو کی رہائشیوں کو فوری علاقہ خالی کرنے کی وارننگ


غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری، نیتن یاہو کی رہائشیوں کو فوری علاقہ خالی کرنے کی وارننگ

اسرائیلی افواج بھرپور تیاری کر رہی ہیں اور زمینی کارروائی کے لیے شہر میں داخل ہونے والی ہیں، اسرائیلی وزیراعظم—فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کے شہریوں کو فوری علاقہ خالی کرانےکی وارننگ دیدی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ  ‘ غزہ کے شہری میری بات غور سے سنیں، میں آپ کو موقع دے رہا ہوں، فوری علاقہ خالی کرلیں’۔

نیتن یاہو نے کہا کہ  اسرائیلی افواج بھرپور تیاری کر رہی ہیں اور زمینی کارروائی کے لیے شہر میں داخل ہونے والی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فضائیہ نے غزہ سٹی کی بلند عمارتوں پر حملے کیے ہیں، جو آئندہ زمینی کارروائی کی تیاری کے لیے کیے گئے ہیں۔ نیتن یاہو نے رہائشیوں سے زور دیا کہ وہ جلد از جلد شہر چھوڑ دیں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔

اس سے قبل اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ وہ غزہ پر قبضے کے لیے  افواج کو منظم کررہی ہیں اور اس سلسلے میں فضائی حملوں میں بھی تیزی لائی جائے گی۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کوبھی شرائط قبول نہ کرنے کی صورت میں  سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

اس حوالےسے صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اسرائیلی میری شرائط مان چکے ہیں، اب حماس کی باری ہے کہ وہ ان شرائط کو قبول کرے۔

غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری، نیتن یاہو کی رہائشیوں کو فوری علاقہ خالی کرنے کی وارننگ

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہر کوئی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے،  انہوں نےکہا کہ تھا یہ میری آخری وارننگ ہے اس کے بعد کوئی وارننگ نہیں دوں گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *