Skip to content
  • Wednesday, 11 March 2026
  • 12:29 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر اصولی اتفاق رائے کرلیا، جلد دستخط ہوجائیں گے: احسن اقبال

حالیہ پوسٹس

  • واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک نئی دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
  • بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے پر بی سی سی آئی کی ویڈیو جاری، کھلاڑیوں سے زیادہ جے شاہ نمایاں
  • ایران جنگ کا انجام کیا ہوگا؟ 5 ممکنہ منظرنامے سامنے آگئے
  • کیا عید کے دن عید مبارک کہنا ٹھیک ہے؟
  • سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے اور اسکا طریقہ کیا ہے؟
تازہ ترین

عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر اصولی اتفاق رائے کرلیا، جلد دستخط ہوجائیں گے: احسن اقبال

DAILY MITHAN Oct 4, 2025 0


عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر اصولی اتفاق رائے کرلیا، جلد دستخط ہوجائیں گے: احسن اقبال

معاہدے کے مسودے پر دونوں اطراف سے غورکیا جارہا ہے، مہاجرین کی نشستوں سے متعلق ایک آئینی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی: وفاقی وزیر و رکن مذاکراتی کمیٹی— فوٹو:فائل

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر اصولی اتفاق رائے کرلیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھیجی تھی، کمیٹی کے مذاکرات ہوئے ہیں۔

 آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر اصولی اتفاق رائے کرلیا ہے، اس وقت معاہدے کے مسودے پر دونوں اطراف سے غورکیا جارہا ہے اور جلد معاہدے پردستخط ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ایسی صورتحال سے بچ گئے ہیں جہاں پاکستان کے بد خواہ بد امنی اور عدم استحکام چاہتے تھے، یہ جیت پاکستان اورآزاد کشمیرکے عوام اورجمہوریت کی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ وزیرامورکشمیرکی نگرانی میں ایک مستقل کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی کا ہرپندرہ 15 دن میں اجلاس ہوگا، مطالبات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایاکہ مہاجرین کی نشستوں سے متعلق ایک آئینی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، آئینی ماہرین کی کمیٹی تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی اور کمیٹی کے جائزے کے بعد جو فیصلہ کیا جائے گا وہ سب کو قبول ہوگا، یہ آئینی معاملہ ہے اس میں جلد بازی نہیں کی جائے گی۔

آزاد کشیمر کی حکومت کے حساب سے کابینہ کا حجم زیادہ ہے: رانا ثنا

اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہناتھاکہ کل بھی ہمارے عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 ارکان سے مذاکرات ہوئے، یہ تین ارکان پھر اپنے دیگر کمیٹی ارکان سے مشاورت کے لیے گئے جن باتوں پر رائے میں فرق ہے ان پر بات کرنے  وہ ارکان مشاورت کیلئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارتیں کم کرنے سے متعلق ہم نے کہا ہے کہ اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے، آزاد کشمیر کی حکومت کے حساب سے کابینہ کا حجم زیادہ ہے، ایسے لائحہ عمل پر متفق ہونا چاہتے ہیں کہ قانونی ماہرین کی رائے کے مطابق معاملہ حل ہو، کل بھی ہم نے کچھ چیزوں پر ایک حد تک ہم نے اتفاق کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ مشاورت کے لیے گئے ارکان واپس آتے ہیں تو امید ہے کہ معاہدہ سائن ہوجائے گا، عوامی فلاح اور آزادکشمیر کی ترقی سے متعلق تمام مطالبات کیلئے تیار ہیں، حکومت کے حجم اور مہاجرین کی نشستوں میں مہاجرین بھی فریق ہیں، آزاد کشمیر کے وسائل سے متعلق ان کی باتیں حقیقت پر مبنی ہیں۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے۔  مذاکراتی عمل میں طارق فضل چوہدری، راجہ پرویز اشرف، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال اور امیر مقام شریک ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک نئی دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے پر بی سی سی آئی کی ویڈیو جاری، کھلاڑیوں سے زیادہ جے شاہ نمایاں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ کا انجام کیا ہوگا؟ 5 ممکنہ منظرنامے سامنے آگئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کیا عید کے دن عید مبارک کہنا ٹھیک ہے؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے اور اسکا طریقہ کیا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
پاکستان نے بحر احمر کے راستے تیل لینا شروع کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
جنسی استحصال کے مقدمے میں تین بھائی مجرم قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی سینیٹ میں اقلیتی لیڈر چک شومر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شانگلہ میں مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اسپتال میں ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان جھگڑا، ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف نظرثانی شدہ معاشی اور مالیاتی فریم ورک پر اتفاق رائے کے قریب
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کو ایرانیوں کا پتا ہی نہیں اس لیے ہتھیار ڈالنے کی بات کر رہے ہیں: ایرانی مشیر خارجہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال، برطانوی ائیرلائن نے کئی ممالک کی پروازیں منسوخ کردیں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیل کے قیام کی راہ ہموار کرنے پر برطانیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
نئے سپریم لیڈر سے یکجہتی کیلئے ریلی کے دوران امریکا و اسرائیل کا حملہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات، صحت اور زیرِ سماعت اپیلوں پر گفتگو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا اسرائیل کے بن گورین ائیرپورٹ پر حملہ، اسرائیلی دفاعی نظام میزائل روکنے میں ناکام
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشتگردی خطے کیلئے خطرہ ہے: چین
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
’جنگ‘ نسلیں تباہ کردیتی ہے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
حضر ت علیؓ کا یوم شہادت، ملک بھر میں جلوس برآمد ہوں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026