پاکستانی موسیقار و گلوکار عمیر جسوال نے پارٹنر کو دھوکا دینے والوں اور ان سے منسلک افراد کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔
عمیر جسوال نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ ’معذرت، اگر آپ نے اپنے پارٹنر کو دھوکا دیا ہے تو آپ ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتے‘۔
پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ‘ہمیں اس عمل کو 2026 میں عام کرنا چاہیے’۔
گلوکار کی یہ انسٹا اسٹوری چند ہی لمحات میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین ان کی رائے سے اتفاق کرتے نظر آ رہے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ عمیر جسوال نے اپنی اسٹوری میں کسی کا نام نہیں لیا۔
واضح رہے کہ گلوکار عمیر جسوال اور ساتھی اداکارہ ثنا جاوید اکتوبر 2020 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، انہوں نے اچانک اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا جس پر مداحوں نے اس جوڑی کو خوب پسند کیا تھا۔
2023 میں عمیر جسوال اور ثنا جاوید کی طلاق کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں،جن کی تصدیق اس وقت ہوئی جب 20 جنوری 2024 کو ثنا جاوید نے کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کا اعلان کیا۔
بعد ازاں 2024 میں 7 اکتوبر کو عمیر جیسوال نے بھی انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرکے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تاہم انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہیں کی تھیں۔


























Leave a Reply