عمران خان کی صحت سے متعلق پی ٹی آئی کے بیانیےکی نفی ہوگئی: طلال چوہدری


عمران خان کی صحت سے متعلق پی ٹی آئی کے بیانیےکی نفی ہوگئی: طلال چوہدری

فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کا خاندان جو بیانیہ بنارہا تھا اس کی نفی ہوگئی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کی صحت اور زندگی سے متعلق جیل انتظامیہ کا مؤقف درست ثابت ہوا۔

وزیرمملکت  طلال چوہدری نے کہا یہ طے تھا کہ ڈکٹیشن سے کوئی کام نہیں ہوگا، ملاقات جیل انتظامیہ کرائے گی۔

یاد رہے کہ عظمیٰ خان کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد عظمیٰ خان نے  بتایا کہ بھائی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

عظمیٰ خان نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی بتایا کہ عمران خان غصے میں ہیں اورانہوں کہا کہ مجھے قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، کسی سے کمیونی کیشن نہیں ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *