خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سب سے زیادہ کوششیں محسن نقوی نے کیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ محسن نقوی نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔
علی امین نے کہا کہ محسن نقوی واحد شخص ہیں جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے محسن نقوی نے فیلڈ مارشل سے بھی بات کی۔
رہنما تحریک انصاف علی امین نےکہا کہ ہمارے مطالبات میں سے ایک مطالبہ بھی حکومت نے پورا نہیں کیا، ہمارے مطالبات میں رپورٹ تھی ہی نہیں، ہمارے مطالبات میں بانی پی ٹی آئی کا ذاتی ڈاکٹر، فیملی ممبر، آئی اسپشلسٹ اور الشفا اسپتال شامل تھا۔
علی امین نے سوال کیا کہ حکومت ذاتی معالج کی اجازت نہ دے کر کیا چھپا رہی ہے؟
علی امین نے بتایا کہ پی ٹی آئی میں فیصلوں کا اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے پاس ہے۔
علیمہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے علی امین بولے علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں ان کا پی ٹی آئی یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، علیمہ خان کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔

























Leave a Reply