راولپنڈی: عمران خان کا اڈیالہ جیل میں علاج معالجے کے حوالے سے تمام ریکارڈ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے طلب کر لیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ جیل حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمران خان کے وائٹل سائنز (جیسے بلڈ پریشر، نبض، ٹمپریچر ،شوگروغیرہ) کا مکمل چارٹ فراہم کریں، اور کنسلٹنٹس کی رپورٹ بھی دی جائیں کہ کب اور کس دن کون سے میڈیکل سٹاف نے ان کاجیل میں چیک اپ کیا۔
جیل حکام کے مطابق آن ڈیوٹی ڈاکٹر روزانہ تین مرتبہ عمران خان کے وائٹل سائنز ریکارڈ کرتا ہے جب کہ حکومت نے عمران خان کو آنکھوں کے علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے اور ان کی آنکھوں کے چیک اپ اور علاج کے لیے الشفا آئی اسپتال کے دو ماہر ڈاکٹروں ڈاکٹر ندیم قریشی اورڈاکٹر امجد پر مشتمل ایک پینل بھی تشکیل دیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پینل میں شامل دونوں ڈاکٹر وں کاشمارپاکستان کے ٹاپ کلاس ماہرین امراض چشم میں کیا جاتا ہے۔


























Leave a Reply