پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے جیل میں بہن عظمیٰ خان کی ملاقات کرائی گئی ۔
عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی اور پی ٹی آئی کے کسی رہنما کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی لیکن عظمیٰ خان کی ملاقات کرائی گئی۔
ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں۔
ذرائع کے مطابق عظمیٰ خان کی ملاقات بیرسٹرگوہرکے رابطوں کے باعث ممکن ہوئی، ملاقاتوں میں ڈیڈلاک بیرسٹرگوہر کے باعث ختم ہوا۔
ذرائع نے بتایاکہ پہلے بیرسٹرگوہرکوملاقات کا کہا گیا لیکن انہوں نے کہا کہ بہنوں کا زیادہ حق ہے۔





















Leave a Reply