عامر خان کے گھر اچانک 20 سے زائد پولیس افسر پہنچ گئے، مداح تشویش میں مبتلا


عامر خان کے گھر اچانک 20 سے زائد پولیس افسر پہنچ گئے، مداح تشویش میں مبتلا

عامر خان کے گھر سے باہر نکلنے کی پولیس افسران کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں نے پریشانی کا اظہار کیا  — فوٹو:بھارتی میڈیا

بالی وڈ اسٹار عامر خان کے گھر ممبئی میں پولیس کے 25 افسران پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں بھارتی پولیس کے 25 افسر پہنچے اور عامر خان سے ملاقات کی۔

عامر خان کے گھر سے باہر نکلنے کی پولیس افسران کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں نے پریشانی کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا نے عامر خان کی ٹیم کے حوالے سے بتایاکہ بھارتی پولیس افسران کے اچانک دورے کی وجہ معلوم نہیں اور ہم بھی اداکار سے مل کر سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اُدھرایک اور بھارتی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی پولیس کے تربیت حاصل کرنے والے افسران نے عامر خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی جس کے بعد 25 افراد کی ٹیم کوان کے گھر بھجوایا گیا۔

تاہم عامر خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *