پشاور: خیبرپختونخوا کی تمام سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کے دفاتر میں طالبات کی ملاقات پرپابندی سے متعلق اسلامیہ کالج نے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔
اسلامیہ کالج کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کی جانب سے طلبا وطالبات کیلئےگائیڈلائنز کا باقاعدہ نوٹس جاری کردیاگیا ہے۔
نوٹس کے مطابق طالبات کا مرد اساتذہ کے ساتھ ہرقسم کا رابطہ مکمل طور پر ممنوع ہے، طلبا کے مسائل کیلئے مرد اور خاتون اسسٹنٹ پروفیسرز کو الگ الگ کوآرڈینیٹربنایا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہےکہ مرد اساتذہ کے دفاتر میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے دفاتر میں لڑکوں کے داخلے پرپابندی ہوگی، مرد یا خاتون فیکلٹی ممبرسے مسئلے کے سلسلے میں ملاقات کیلئے این او سی لینا ہوگی۔
نوٹس کے مطابق امتحانات سے متعلق مسائل طلبا شکایات کمیٹی کو بھیجی جائیں۔


























Leave a Reply