بلوچستان کے ضلع چاغی اور خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں ٹریفک حادثات میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بلوچستان کے ضلع چاغی کےعلاقے یک مچ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو دالبدین اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب صوابی میں حادثہ موٹر وےایم ون پر انبار انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں2 افرادجاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، حادثے کا شکار گاڑیاں پشاور سے اسلام آباد جا رہی تھیں۔
حادثے کے وقت موٹروے پر ٹریفک کی روانی کچھ دیر کےلیے متاثر رہی۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

























Leave a Reply