ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس، سہیل آفریدی آج الیکشن کمیشن میں طلب


ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس، سہیل آفریدی آج الیکشن کمیشن میں طلب

فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں آج ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل افریدی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے علی بخاری پیش ہوئے اور ذاتی حیثیت میں استثنا کی درخواست کی۔

حکم نامے کے مطابق  الیکشن کمیشن نے سہیل افریدی کی پیشی سے استثنا کی درخواست ایک دن کے لیے منظور کی،  اگلی سماعت آج دن 12 بجے ہوگی۔

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی کے نوٹس کےخلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔ پشاور ہائی کورٹ میں سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

وزیراعلیٰ  نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کا وزیراعلیٰ کے پی کو طلب کرنا غیرقانونی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے طلبی کا نوٹس غیرقانونی قرار دیا جائے اور  الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ کےخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سےروکا جائے۔

یاد رہے کہ ہری پور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں الیکشن کمیشن نے آج وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو طلب کررکھا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *