صدر ٹرمپ نے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دیدی، امریکی میڈیا کا دعویٰ


صدر ٹرمپ نے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دیدی، امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی خصوصی ایلچی نے روسی سفیر اوریوکرینی صدرکےسکیورٹی ایڈوائز سے بھی منصوبے پربات چیت کی ہے، امریکی میڈیا/ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے خاموشی سے رواں ہفتے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ 

امریکی میڈیا کی جانب سے گزشتہ دنوں یہ خبر دی گئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پرروس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنارہی ہے اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نئے منصوبےکی قیادت کررہے ہیں۔

امریکی میڈیا نے اب یہ دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے خاموشی سے رواں ہفتے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی نے روسی سفیر اوریوکرینی صدرکے سکیورٹی ایڈوائزر سے  بھی منصوبے  پربات چیت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس اوریوکرین کی جنگ کےخاتمے کے 28 نکات پر مشتمل روڈ میپ میں یوکرین میں امن اور سکیورٹی گارنٹی شامل ہے جب کہ یورپ کی سلامتی اور مستقبل میں امریکا کے روس اوریوکرین سے تعلقات کے معاملات بھی شامل ہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *