شہباز شریف کو سعودی جہازوں نے سلامی دی، ایک وزیراعظم کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا: مریم


شہباز شریف کو سعودی جہازوں نے سلامی دی، ایک وزیراعظم کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا: مریم

 اڈیالا میں موجود شخص کو نہیں پتا کہ پاکستان اب آگے بڑھ گیا، وہ قصہ دیرینہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا سرگودھا میں خطاب/ اسکرین گریب

سرگودھا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ  ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جس کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتار دیا گیا کہ بھائی اترو جاؤ اور آج جب شہباز شریف کا جہاز سعودی ائیر اسپیس میں آیا تو اسے سعودی جنگی جہازوں نے سلامی دی۔

سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ آج سرگودھا کے لیے 33 بسوں کا تحفہ لائی ہوں، شہر کے لیے 60 بسیں رکھی ہیں، سرگودھا ڈویژن کو 105 بسوں کا تحفہ دیں گے۔

انہوں نے کہا حیرانی ہوئی کہ پورے سرگودھا ڈویژن میں دل کے امراض کا کوئی اسپتال نہیں، میں نے اسی روز فیصلہ کیا اور سرگودھا میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی پر کام شروع کرانے کا فیصلہ کیا، آج نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی نے کام شروع کردیا ہے،  دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کو اب فیصل آباداور ڈویژن سے دور جانے کی ضرورت نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بدترین سیلاب آیا، تین دریاؤں میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، سیلاب کے باعث27 شہر اور 5 ہزار سے زائدگاؤں متاثر ہوئے، اگر ہماری تیاری نہ ہوتی تو بہت بڑا نقصان ہونے کا اندیشہ تھا، ہم نے 25 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر پہنچایا، متاثرین کو خیموں میں آباد کیا اور خوراک فراہم کی، 22 لاکھ سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر پہنچایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جس کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتار دیا گیا کہ بھائی اترو جاؤ، آج جب شہباز  شریف کا جہاز سعودی ائیر اسپیس میں آیا تو اسے سعودی جنگی جہازوں نے سلامی دی، یہ جنگی جہازوں کی سلامی کسی سیاسی لیڈر کو نہیں بلکہ پاکستان کو دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اڈیالا میں موجود شخص کو نہیں پتا کہ پاکستان اب آگے بڑھ گیا، وہ قصہ دیرینہ ہے، شہباز شریف کی تذلیل کرنے کوشش کی گئی، آج سعودی عرب میں جو عزت ملی دنیا دیکھتی رہ گئی، سعودی عرب نےکہا کہ پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر حملہ تصور ہوگا،  کبھی دیکھی ہے اتنی بڑی سفارتی کامیابی، سعودی عرب کے ساتھ کانٹریکٹ ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں، یہ دفاعی معاہدہ بہت بڑا کارنامہ ہے، حرمین شریفین کی پاسبانی کا شرف پاکستان کو ملا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *